About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The IUB is Continuing its Full Cooperation with Government and Private Institutions in the Field of Social Services

پی آر او نمبر 21/679مورخہ19.11.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر پر ووائس چانسلر نے کہاہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سماجی خدمات کے سلسلے میں سرکاری اور نجی اداروں سے بھرپور تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اظہار رحمہ اسلامک ریلیف کے چیئرمین اور کالم نگار صغیر قمر اور ناروے سے آئے ہوئے سماجی کارکن سلیمان رزاق سے اپنے دفتر میں ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر ملک منیر اور ارسلان اختر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر نوید اختر نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کے مطابق سماجی اور معاشی ترقی کے لیے یونیورسٹی دیگر اداروں کے ساتھ بڑھ چڑھ کر تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے رحمہ اسلامک ریلیف کی جانب سے تحصیل احمد پور میں صحت مراکز کے قیام، واٹر فلٹرز کی تنصیب اور دیگر فلاحی اقدامات کو سراہا۔

WhatsApp Image 2021-11-19 at 6.40.38 PM (1)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.