About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

The successful defense of the theses of four MPhil scholars was held at the Department of Pakistan Studies, IUB.

پی آر او نمبر 204/26
مؤرخہ 04.06.26
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
شعبۂ پاکستان اسٹڈیز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں چار ایم فل اسکالرز کے مقالہ جات کے کامیاب دفاع کا انعقاد کیا گیا۔ اسکالرز میں آمنہ تبسم (زیرِ نگرانیڈاکٹر روبینہ یاسمین)، نظام الدین (زیرِ نگرانی ڈاکٹر عمران علی)، علی مراد (زیرِ نگرانی ڈاکٹر عمران علی) اور ثناء اسماعیل (زیرِ نگرانی ڈاکٹر احسن غزالی) شامل تھے، جنہوں نے اپنے تحقیقی مقالہ جات کا کامیابی سے دفاع کیا۔اس موقع پر صادق ایجرٹن کالج بہاولپور کے شعبہ تاریخ کی سربراہ ڈاکٹر عشرت نورین نے بطور بیرونی ممتحن (External Examiner) شرکت کی اور اسکالرز کے تحقیقی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تحقیق کے معیار کو سراہتے ہوئے طلبہ کو مفید علمی و تحقیقی تجاویز بھی پیش کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن شعبۂ پاکستان ڈاکٹر روبینہ یاسمین نے تمام کامیاب اسکالرز کو ایم فل مقالہ جات کے کامیاب دفاع پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے طلبہ کی محنت، لگن اور علمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی تحقیق و علم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں گے۔ڈاکٹر روبینہ یاسمین نے بیرونی ممتحن ڈاکٹر عشرت نورین کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور تحقیقی معیار کو برقرار رکھنے اور اس علمی سرگرمی میں ان کی قیمتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آخر میں شعبۂ پاکستان اسٹڈیز کی جانب سے تمام کامیاب اسکالرز کے لیے مستقبل کی علمی و پیشہ ورانہ کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

 

WhatsApp Image 2026-06-04 at 2.26.13 PM (1)

© 2025 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.