About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The third Artificial Intelligence Expo and Seminar was organized by the IUB

PRO No. 187/24 dated 30.05.2024

Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur

The third Artificial Intelligence Expo and Seminar was organized by the Department of Artificial Intelligence the Islamia University of Bahawalpur. Prof. Dr. Naveed Akhtar, Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur and Prof. Dr. Dost Muhammad Khan, Dean Faculty of Computing were the chief guests of the event. Professor Dr. Dost Muhammad Khan said in his address that research in the field of artificial intelligence is very important not only for educational development but also for national development. Dr. Varisa Sharif said that in the world of modern technology, there is a wide scope for research and development in the field of artificial intelligence and we are trying to provide all the opportunities to the students that will help them to prepare projects according to world standards. Various project stalls were also set up at the expo, in which students in the robotics category developed various types of robots, including automated robots, humanoid robots, and industrial robots. These projects highlight students' programming skills, use of sensors, and machine learning algorithms. In IoT projects, students develop various smart devices and systems that are connected through the Internet. It included projects on smart home systems, health monitoring devices, and industrial automation. In the Idea Hunt category, students presented their creative ideas aimed at providing innovative solutions to various problems. It included startup ideas, innovative applications, and smart solutions. In web development projects, students developed various websites and web applications. These projects included e-commerce platforms, learning management systems, and social networking sites. In the mobile application development category, students developed various mobile applications that offered solutions to various problems. These included health care apps, educational apps and entertainment apps. Later, practical training in the field of robotics was provided to students in this workshop chaired by Dr. Ghulam Jilani. International speakers were Prof. Dr. Wasiq Muhammad Khan University of Windsor, Canada, Prof. Dr. Samina Naz University of Ruhaim Tun London, Prof. Dr. Hayer Nizam Mehdam University of Tun Hussain on Malaysia, and Prof. Dr. Rabi Raad Ali Nardan Technical University Iraq. Professor Dr. Sher Muhammad Awan Chairman Hall Council, Dr. Zeeshan Jahandir Head Department of Data Science, Dr. Faheem Mushtaq Associate Professor/Advisor Free Losing Society, Fatima Muzahir Deputy Registrar, Dr. Zulqarnain Head Department of Computer Science Cholistan University, Rabab Sheikh lecturer Department of Software Engineering, Dr. Asma Majeed Assistant Professor, Department of Science and Dr. Rana Rashid, Department of Agriculture and students participated.


3rd AI expo eng

پی آر او نمبر 186/24
مؤرخہ 30.05.2024 
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) ڈیپارٹمنٹ آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام تیسرا آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایکسپو اور سیمینار منعقد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد خان، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے میدان میں تحقیق نہ صرف تعلیمی ترقی بلکہ ملکی ترقی کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔ ڈاکٹر وریسہ شریف نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے میدان میں تحقیق اور ترقی کی وسیع گنجائش موجود ہے اور ہماری کوشش ہے کہ طلبا کو وہ تمام مواقع فراہم کیے جائیں جو انہیں عالمی معیار کے مطابق پراجیکٹس تیار کرنے میں مدد دیں۔ ایکسپو میں مختلف پروجیکٹس کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے جن میں روبوٹکس کی کیٹیگری میں طلبا نے مختلف قسم کے روبوٹس تیار کیے جن میں خودکار روبوٹ، ہیومینائیڈ روبوٹ، اور انڈسٹریل روبوٹ شامل تھے۔ یہ پروجیکٹس طلبہ کی پروگرامنگ مہارتوں، سینسرز کے استعمال، اور مشین لرننگ الگوردمز کو اُجاگر کرتے ہیں۔ آئی او ٹی پروجیکٹس میں طلبہ نے مختلف اسمارٹ ڈیوائسز اور سسٹمز تیار کیے جو انٹرنیٹ کے ذریعے مربوط تھے۔ اس میں اسمارٹ ہوم سسٹمز، ہیلتھ مانیٹرنگ ڈیوائسز، اور انڈسٹریل آٹومیشن کے پروجیکٹس شامل تھے۔ آئیڈیا ہنٹ کیٹیگری میں طلبہ نے اپنے تخلیقی آئیڈیاز پیش کیے جن کا مقصد مختلف مسائل کا جدید حل فراہم کرنا تھا۔ اس میں سٹارٹ اپ آئیڈیاز، جدید ایپلیکیشنز، اور سمارٹ سلوشنز شامل تھے۔ ویب ڈیویلپمنٹ پروجیکٹس میں طلبہ نے مختلف ویب سائٹس اور ویب ایپلیکیشنز تیار کیں۔ ان پروجیکٹس میں ای کامرس پلیٹ فارمز، لرننگ مینجمنٹ سسٹمز، اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس شامل تھیں۔ موبائل ایپلیکیشن ڈیویلپمنٹ کیٹیگری میں طلبہ نے مختلف موبائل ایپلیکیشنز تیار کیں جو مختلف مسائل کا حل پیش کرتی تھیں۔ ان میں ہیلتھ کیئر ایپس، ایجوکیشنل ایپس اور انٹرٹینمنٹ ایپس شامل تھیں۔ بعدا زاں ڈاکٹر غلام جیلانی کی زیر صدارت منعقد ہونے والی اس ورکشاپ میں طلبہ کو روبوٹکس کے میدان میں عملی تربیت فراہم کی گئی۔ انٹرنیشنل سپیکرز پروفیسر ڈاکٹر واصق محمد خان یونیورسٹی آف ونڈ سر کینیڈا، پروفیسر ڈاکٹر سمینہ ناز یونیورسٹی آف روحیم ٹن لندن، پروفیسر ڈاکٹر ہائرالنظام مہدم یونیورسٹی آف ٹن حسین آن ملیشیا، اور پروفیسر ڈاکٹر ربی راد علی ناردن ٹیکنیکل یونیورسٹی عراق شامل تھے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد عوان چیئرمین ہال کونسل، ڈاکٹر ذیشان جہاندیر ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف ڈیٹا سائنس، ڈاکٹر فہیم مشتاق ایسوسی ایٹ پروفیسر/ ایڈوائزر فری لاسنگ سوسائٹی، فاطمہ مظاہر ڈپٹی رجسٹرار، ڈاکٹر ذوالقرنین ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس چولستان یونیورسٹی، رباب شیخ لیکچرار ڈپارٹمنٹ آف سافٹ ویئر انجینئرنگ، ڈاکٹر اسمہ مجید اسسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اور ڈاکٹر رانا راشد ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر اور طلبا و طالبات شریک تھے۔


3rd AI expo urdu 23rd AI expo urdu 13rd AI expo urdu 3

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.