About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The Islamia University of Bahawalpur has been ranked as the top university in South Punjab

PRO No. 518/PR

Date: 08/09/2021

Public Relations Office

The Islamia University of Bahawalpur

In the recent ranking of Times Higher Education, the Islamia University of Bahawalpur has been ranked 12th in Pakistan as a whole. Similarly, the Islamia University of Bahawalpur has also been ranked as the top university in South Punjab. Times Higher Education is a recognized institution issuing a World University ranking every year. In the ranking of global universities for the year 2022, 21 universities from all over Pakistan including the Islamia University of Bahawalpur have been included. The Islamia University of Bahawalpur has risen to 12th position and became the first university in South Punjab. Similarly, the most important achievement in the teaching category in which there is the fourth position of Jamia Islamia across Pakistan. According to the ranking of Higher Education for the year 2022, the Islamia University of Bahawalpur has reached from 17.4 to 34.8 in the teaching category, 33.4 to 34.8 in the industrial income, 23.3 to 36.7 in the citations and 38 to 40.3 in the international outlook. Appreciating the extraordinary development of the Islamia University of Bahawalpur, educational circles have paid tribute to the leadership of the Vice Chancellor Prof. Dr. Athar Mahboob. The Vice Chancellor commended the Director Quality Enhancement Prof. Dr. Saeed Ahmed Buzdar and his team for their special efforts in this regard.

Time Higher Education Ranking issused 12th position of IUB Eng

پی آر او نمبر518/21، مورخہ08.09.2021 
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی حالیہ رینکنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور مجموعی طور پر پاکستان بھر میں بارہویں پوزیشن پر آگئی ہے۔اسی طرح اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور جنوبی پنجاب کی سر فہرست یونیورسٹی بھی قرار پائی ہے۔ٹائمز ہائر ایجوکیشن دنیا بھر کی جامعات کی رینکنگ جاری کرنے والا مستند ادارہ ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کی گئی سال 2022کے لئے عالمی جامعات کی رینکنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سمیت پاکستان بھر کی21 جامعات کوشامل کیاگیا ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 16ویں پوزیشن سے ترقی کر کے 12ویں پوزیشن پر آگئی ہے اور جنوبی پنجاب کی اوّل جامعہ بن گئی ہے۔اسی طرح اہم ترین کامیابی ٹیچنگ کیٹگری میں جامعہ اسلامیہ کی پاکستان بھرمیں چوتھی پوزیشن ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور عالمی رینکنگ میں پہلی مرتبہ شامل ہوئی۔انہی دو برسوں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے پاکستان بھر خصوصاََصوبہ پنجاب کی جامعات میں نمایاں مقام حاصل کیا اور سرفہرست یونیورسٹیوں میں شامل ہو گئی ہے۔ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی سال2022کی رینکنگ کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورٹیچنگ کیٹگری میں 17.4سے34.8،انڈسٹریل انکم میں 33.4سے34.8،سائٹیشنزمیں 23.3سے36.7اور انٹرنیشنل آوٗٹ لک میں 38سے40.3پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔تعلیمی حلقوں خصوصاََاساتذہ اور طلباؤطالبات نے عالمی رینکنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی غیر معمولی ترقی کو سراہتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی مدبّرانہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وائس چانسلر نے نوابین ریاستِ بہاولپور کے ویژن کے مطابق جامعہ اسلامیہ بہاولپور کو عالمی سطح پر روشناس کراتے ہوئے بین الاقوامی درجہ بندی میں شامل کرنے کے لئے اقدامات کیے۔اب جامعات کی درجہ بندی کرنے والے ادارے نمایاں طور پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کوقومی اور عالمی درجہ بندی میں شامل کرتے ہیں جو اساتذہ،طلباؤطالبات اور ایلومینائی کے لئے ایک قابل فخر بات ہے۔وائس چانسلر نے اس سلسلے میں خصوصی کاوش پر ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار اور ان کی ٹیم کو سراہا ہے۔ 

Times Higher Education Ranking and IUB

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.