About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Training Workshop for Arabic Comprehension Quran Course (Translation of Quran) at University

پی آر او نمبر 21/664مورخہ15.11.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
 شعبہ ٹرانسلیشن اسٹڈیز، فیکلٹی آف اسلامک لرننگ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور (بہاولنگر کیمپس) کے زیر انتظام یونیورسٹی میں عربی برائے فہم قرآن کورس (ترجمہ قرآن) کے لیے ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ کا اختتام ہوا۔ ٹریننگ سیشن کے تیسرے روز اختتامی تقریب میں ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ، اور چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسلیشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن صاحب نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس میں ٹریننگ سیشن کے شرکاء سے آن لائن خطاب کیا اور احسن گفتگو کی جس میں قرآن کریم کو سہل انداز میں پڑھنے اور پڑھانے کی ضرورت و اہمیت کو واضح کیا۔ اس موقع پرڈاکٹر رفاقت علی ڈائریکٹر بہاولنگر کیمپس بھی موجود تھے۔  ڈائریکٹر کیمپس بہاولنگرنے عربی برائے فہم قرآن کورس کے ٹریننگ سیشن میں بڑی توجہ اور دلچسپی  لی،بعد ازاں اطمینان افروز تاثرات کا اظہار کرتے ہو ئے ٹریننگ کے شرکاء کو طلباء کی تربیت کے حوالے سے اپنی قیمتی آراء سے نوازا، اور طلباء کو قرآن اور دین کی طرف متوجہ کرنے کی محنت پر زور دیا۔اس کیمپس میں و زیٹنگ اساتذہ کو شعبہ ٹرانسلیشن سٹڈیز کے ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر حافظ عابدالرحمن (کوارڈینیٹر عربی برائے فہم قرآن کورس)  نے ٹریننگ کراوئی اور اس ٹریننگ سیشن میں اعلیٰ اور جدید ترین طریقہ تعلیم سے متعارف کروایا گیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اس انقلابی قدم پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن اور ان کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

WhatsApp Image 2021-11-15 at 5.16.45 PM (3)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.