About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Two players from IUB have been selected for the national training camp of the baseball team for the 19th Asian Games

پی آر او نمبر244/23
 مورخہ 09.06.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑی عاطف احمد اور رئیس بشیر کو چین میں 19 ویں ایشین گیمز کے لیے بیس بال ٹیم کے قومی تربیتی کیمپ میں منتخب کر لیا گیا ہے۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے ڈائریکٹر سپورٹس امجد فاروق وڑائچ اور دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے یونیورسٹی سپورٹس کی تاریخ کا ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔ اس ایونٹ میں جاپان، کوریا، تائیوان، چین، ہانگ کانگ، فلپائن، تھائی لینڈ، بھارت، ملائیشیا، لاؤس، انڈونیشیا اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان فیڈریشن بیس بال کی جانب سے پاکستان بیس بال ٹیم کا قومی تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے دونوں کھلاڑی طلباء پاکستان سپورٹس کے کیمپ میں ٹریننگ کریں گے۔

 

                 baseball
 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.