About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

UCCM, IUB organized a special session for mutual communication between teachers and parents

PRO No. 372 /23, dated 15.09.2023
Directorate of Public Relations, Islamia University Bahawalpur
University College of Conventional Medicine, the Islamia University of Bahawalpur, Khawaja Farid Campus organized a special session for mutual communication and coordination between teachers and parents. Principal University College of Conventional Medicine Dr. Hafiz Muhammad Asif said that on the direction of Prof. Dr. Naveed Akhtar, Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur, a meeting of teachers and parents is organized in all departments so that parents are aware of all curricular and co-curricular activities of students. On this occasion, he informed about the educational activities to be held in the University College of Conventional Medicine from the next academic year and said that the trust of parents is necessary to improve the quality of education and the academic performance of students. The Faculty of Medicine and Allied Health Sciences is well known for its overall discipline and punctuality and high quality of education.

 

ptm at uccm eng

پی آر او نمبر 372 /23
مورخہ 15.09.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ یونیورسٹی کالج آف کنوینشنل میڈیسن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، خواجہ فرید کیمپس میں اساتذہ اور والدین کے مابین باہمی رابطہ اور ہم آہنگی کے لئے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ پرنسپل یونیورسٹی کالج آف کنوینشنل میڈیسن ڈاکٹر حافظ محمد آصف نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ہدایت پر تمام شعبہ جات میں اساتذہ اور والدین کی میٹنگ کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ طلباء اور طالبات کی تمام نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں سے والدین آگاہ رہیں۔ انہوں نے اس موقع پر یونیورسٹی کالج آف کنوینشنل میڈیسن میں آئندہ تعلیمی سال سے ہونے والی تعلیمی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ بہترین معیار تعلیم اور طلباء وطالبات کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے والدین کا اعتماد ضروری ہے۔ فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز مجموعی طور پر بہترین نظم وضبط اور پابندی وقت اور اعلیٰ معیار تعلیم کے لئے بہترین پہچان رکھتی ہے اب والدین کی آمد اور باہمی رابطے سے مذکورہ امور میں مزید بہتری آئے گی۔

 

ptm at uccm

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.