About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

University announcement for Ex-FATA students admission nominations

پی آر او نمبر242/20، مورخہ 24-9-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ترجمان اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ جامعہ اسلامیہ نے سابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے طلبہ وطالبات کا کوٹہ قطعاً ختم نہیں کیا۔ایسا تاثر بالکل غلط اور گمراہ کن ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ یونیورسٹی نے حکومتی ہدایات کی روشنی میں تمام ڈگری پروگراموں میں اِن طلباء وطالبات کے لیے کوٹہ دگنا کر دیا ہے۔ مذکورہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات ماضی میں بھی اپنے متعلقہ اِداروں سے نامزدگی کے خطوط لاتے تھے جن پر اُنہیں داخلہ فراہم کر دیا جاتا تھا۔اِسی طرح یہ تاثر بھی غلط ہے کہ یہ طلباء وطالبات کوئی فیس ادا نہیں کرتے تھے اور بالکل مفت پڑھتے تھے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مذکورہ طلباء کسی بھی پروپیگنڈے سے گمراہ نہ ہوں اور بے جا احتجاج سے گریز کرتے ہوئے اپنے داخلے کے لیے مروجہ طریقہ کار کے مطابق اپنی نامزدگی کے خطوط یونیورسٹی حکام کے حوالے کریں اور داخلہ حاصل کریں۔مزید برآں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے نیڈ بیسڈ سکالر شپس اور بلوچستان ایجوکیشن اینڈاؤمنٹ فنڈ (بیف) سکالرشپس میں بھی ان طلباء وطالبات کو شامل کیا گیا ہے۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.