About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

VC Prof. Dr. Naveed Akhtar message on the occasion of the 86th death anniversary of the great poet Allama Muhammad Iqbal

PRO No 128/24 dated 21.04.2024

Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur

Allama Muhammad Iqbal, a great poet, philosopher, and leader of Muslims in India, played a vital role in the creation of Pakistan. His ideas and efforts led to the establishment of Pakistan. Professor Dr. Naveed Akhtar, Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur, expressed these views in his message on the occasion of Allama Muhammad Iqbal's 86th death anniversary. He further said that the solution to all of Pakistan's problems lies in the light of Allama Muhammad Iqbal's universal ideas, as nations achieve greatness by correcting their paths under the guidance of wise thinkers. Dr. Muhammad Rafiq ul Islam, Chairman of the Department of Iqbal Studies and Philosophy, said that the Department of Iqbal Studies at the Islamia University of Bahawalpur is working tirelessly to promote Allama Muhammad Iqbal's thoughts and research his personality and ideas. Despite being a new department, it has achieved numerous successes, including the launch of BS, MPhil, and Ph.D. programs, as well as the initiation of post-doctoral research, a first in the world. Collaborative agreements have been signed with the great Islamic seminary Al-Azhar University, Iqbal Academy Pakistan, and Dabistan-e-Iqbal. The Iqbal Study Center has been established at Nur Mubarak University in Kazakhstan, and the research journal Paigham has been launched, which has been approved by the Higher Education Commission in the Y category. He further emphasized that it is essential to familiarize Pakistani youth with Allama Muhammad Iqbal's ideas to guide them in the right direction. In this regard, the government has a responsibility to establish departments of Iqbal Studies in all Pakistani universities.


 

پی آر او نمبر 128/24
مؤرخہ 21.04.2024
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
(بہاول پور) علامہ محمد اقبال باکمال شاعر، فلسفی اور مسلمانان ہند کے عظیم لیڈر اور خیرخواہ تھے۔ پاکستان ان کے نظریے اور کوششوں کے طفیل وجود میں آیا۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے علامہ محمد اقبال کے چھیاسویں یوم وفات کی مناسب سے اپنے پیغام میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل نظام کو علامہ محمد اقبال کے آفاقی نظریات کی روشنی میں ترتیب دینے میں ہے کیوں کہ قومیں دانشوروں کے افکار کے تحت اپنی سمتیں درست کرکے عروج پاتی ہیں۔ ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام، چیئرمین شعبہ اقبالیات و فلسفہ کا کہنا تھا کہ شعبہ اقبالیات، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور علامہ محمد اقبال کے افکار کی ترویج اور ان کی شخصیت و نظریات کے حوالے سے تحقیق کے ضمن میں کوشاں ہیں۔ اس شعبہ نے قلیل عرصے میں بہت زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے علاوہ دنیا بھر میں پہلی بار پوسٹ ڈاکٹریٹ سطح کی تحقیق کا آغاز کیا گیا۔ عظیم اسلامی درس گاہ جامعہ الازھر ، اقبال اکادمی پاکستان اور دبستانِ اقبال کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے کیے گئے۔ جامعہ نورمبارک قازقستان میں اقبال سٹڈی سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا اور تحقیقی جریدے پیام کا اجرا کیا گیا جو کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے وائی کیٹگری میں منظور کیا جاچکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا پاکستانی نوجوانوں کی درست سمت میں تربیت کے لیے ضروری ہے کہ انہیں علامہ محمد اقبال کے افکار سے روشناس کرایا جائے۔ اس حوالے سے حکومت کی زمہ داری ہے کہ وہ تمام پاکستانی جامعات میں اقبالیات کے شعبوں کا قیام عمل میں لائے۔


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.