About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Vice Chancellor IUB participated in popular program Qutb Online of SAMAA TV

PRO No. 230/PR
Date: 27/05/2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob has said that atrocities perpetrated on Muslims in Palestine and Kashmir are to be stopped by joint strategy of the Ummah at every forum while speaking in the popular program Qutb Online of SAMAA TV. Referring to the Holy Quran, Dr. Athar Mahboob said that good and bad times are a test and a moment of reflection by God so that we can prepare for the future, and such situations keep coming in the lives of nations. Muslims should abandon the policy of reaction and adopt a strategy of action instead of reaction and take steps in the field of science and technology. We have no choice but to prepare our next generation and bring them into competition, he said. Universities need to focus on education and research as well as training. He recited a poem of Iqbal's glorious reply, saying that he was honored at the time by being a Muslim and that Muslims were disgraced by abandoning the Qur'an. Other speakers at the event included senior journalist Mujeeb-ur-Rehman Shami, Abdul Qadir Awan, head of the Brotherhood, and Ziaullah Shah Bukhari, a member of the Islamic Ideological Council. Syed Bilal Qutb was the host.

WhatsApp Image 2021-05-27 at 2.40.03 PM

پی آر او نمبر 229/21،مورخہ27/05/2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے سماء ٹی کے مشہور پروگرام قطب آن لائن میں فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم مسلمانوں کی کسمپرسی اور پستی میں ہونے کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے اپنی گفتگو کا آغاز علامہ اقبال کے شکوہ سے کیا جس میں علامہ مسلمانوں سے نالاں نظر آرہے ہیں۔ کیوں مسلمانوں میں ہے دولت دنیا نایاب، تیری تو قدرت ہے جس کی نہ حد ہے نہ حساب۔آپ نے کہا کہ قرآن سے دوری، اجتہاد کا نہ ہونا تعلیم و تربیت اور شعور کی آگہی کی طرف عدم توجہی مسلمانوں کی پستی کی وجوہات بن رہی ہیں۔ ڈاکٹر اطہر محبوب نے قرآن پاک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اچھا اور برا وقت خدا کی طرف سے آزمائش اور لمحہ فکریہ ہوتا ہے تاکہ آپ مستقبل کیلئے تیاری کر سکیں۔ اور قوموں کی زندگیوں میں ایسے حالات آتے رہتے ہیں۔ مسلمان ردعمل کی پالیسی کو ترک کریں اور ایسا لائحہ عمل اپنائیں کہ ردعمل کی بجائے عمل کی طرف آئیں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی قدم بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اپنی اگلی نسل کو تیار کرنے اور انہیں مقابلے میں اتارنے کے سوا کوئی دوسری آپشن موجود نہیں ہے۔ یونیورسٹیز کو ایجوکیشن اور ریسرچ کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی فوکس کرنا ہو گا۔ انہوں نے مسلمانوں کو جھنجھوڑتے ہوئے اقبال کے جواب شکوہ کا ایک شعر پڑھتے کرتے ہوئے کہا کہ  وہ زمانے میں معزز تھے مسلمان ہو کر،اور تم خوار ہوئے تارک قرآن ہو کر۔ پروگرام کے دیگر مقررین میں سینئر جرنلسٹ مجیب الرحمان شامی۔ تنظیم الاخوان کے سربراہ عبدالقدیر اعوان اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ضیائاللہ شاہ بخآری شامل تھے۔ جبکہ میزبانی کے فرائض سید بلال قطب نے ادا کیے۔

WhatsApp Image 2021-05-27 at 2.40.27 PM (1)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.