About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Vice Chancellor IUB Prof. Dr. Athar Mahboob attended a meeting held in Islamabad

PRO No. 558/PR
Date: 30/09/2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
Vice Chancellor Islamia University Bahawalpur Prof. Dr. Athar Mahboob attended a meeting held in Islamabad yesterday under the chairmanship of Special Assistant to the Prime Minister for Food Security Jamshed Iqbal Cheema. The Vice Chancellor apprised that Islamia University is taking immediate steps for large scale cultivation of strip intercropping. For this purpose, young researcher Dr. Ali Raza will prepare PC-1 keeping in view importance of agriculture economy. Prof. Dr. Athar Mahboob launched a special project on intercropping technology as a game changer in the context of massive import of edible oil and saving billions of rupees in foreign exchange. He promoted cooperation with Chinese universities for this purpose. Dr. Muhammad Ali Raza, a researcher and agricultural scientist, worked very fast in this regard. Vice Chancellor Prof. Dr. Athar Mahboob also inspected the test fields and senior officials of federal and provincial research institutes inspected the test cultivation and appreciated the initiative of Islamia University. Last month, the Prime Minister of Pakistan, Imran Khan inaugurated the Intercropping Research Center on the occasion of his visit to Islamia University, Bahawalpur and appreciated this very important project in the agricultural economy. A meeting held at the Ministry of Food Security yesterday approved a special plan for the practical implementation of this project and the important role of Islamia University Bahawalpur in it.

WVC meeting with Jamshed Iqbal Eng

پی آر او نمبر558/21، مورخہ30.09.2021 

پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے گزشتہ روز وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کی زیرِصدارت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔جمشید اقبال چیمہ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں انٹر کراپنگ ٹیکنالوجی سے متعلق ہونے والی جدیدترین تحقیق کو سراہا۔وائس چانسلر نے آگاہ کیاکہ اسلامیہ یونیورسٹی سٹرِپ انٹر کراپنگ کی بڑے پیمانے پر کاشت کے لئے فوری اقدام کررہی ہے۔اس مقصد کے لئے نوجوان محقق ڈاکٹر علی رضا PC-1تیار کریں گے۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے انٹر کراپنگ ٹیکنالوجی کو ملکی معیشت خصوصاََ خوردنی تیل کی بڑے پیمانے پر درآمداور اربوں روپے کے زرِمبادلہ کی بچت کے تناظر میں ایک گیم چینجر کے طور پرایک خصوصی منصوبے کا آغاز کیا۔انہوں نے اس مقصد کے لئے چینی جامعات سے تعاون کو فروغ دیاتا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جلد اَز جلدانٹر کراپنگ تحقیقی مرکزقائم کیا جائے۔محقق اور زرعی سائنس دان ڈاکٹر محمد علی رضا نے اس سلسلے میں انتہائی سُرعت سے کام کیا۔انہوں نے خیرپور ٹامیوالی میں مکئی اور سویا بین کی انٹر کراپنگ ٹرائلز کا کامیاب تجربہ کیا۔وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ان آزمائشی کھیتوں کا مشاہدہ کیا اوروفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں کے اعلی عہدیداروں نے اس آزمائشی کاشت کا معائنہ کیااوراسلامیہ یونیورسٹی کے اس اقدام کو سراہا۔چینی سفارت خانے نے وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور ڈاکٹر علی رضاکوخصوصی طور پرمدعو کیااور انٹر کراپنگ ریسرچ سینٹر کو سی پیک کا حصہ قرار دیا۔ گزشتہ ماہ وزیرِاعظم پاکستان جناب عمران خان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے دورے کے موقع پر انٹر کراپنگ ریسرچ سینٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہیں انٹر کراپنگ ٹیکنالوجی اوراس سے متعلقہ یونیورسٹی میں ہونے والی  تحقیق سے آگاہ کیاگیا۔وزیرِاعظم پاکستان جناب عمران خان نے ملکی زرعی معیشت میں اس انتہائی اہمیت کے حامل منصوبے کو سراہا۔گزشتہ روزوزارتِ فوڈ سیکیورٹی میں ہونے والے اجلاس میں اس منصوبے کو عملی طور پر نافذ کرنے اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اس میں اہم کردار کے حوالے سے خصوصی منصوبے کی منظوری دی گئی۔                     
WVC meets with Jamshed Iqbal Cheema at Islamabad

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.