About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

Vice Chancellor Prof. Dr. Muhammad Kamran met the family of the late student Tanzeel Musa and expressed his condolences.

پی آر او نمبر 223/26
مؤرخہ 18.06.26

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران گزشتہ روز شعبہ بی بی اے کے مرحوم طالب علم تنزیل موسیٰ کے گھر قصبہ گجرات ضلع مظفر گڑھ تعزیت کے لئے گئے۔ وائس چانسلر نے تنزیل موسیٰ کے والد اور اہل خانہ سے طالب علم کی ناگہانی وفات پر دلی رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنزیل موسیٰ ایک ہونہار اور لائق طالب علم تھے جن کی وفات والدین کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی اساتذہ اور دوستوں کے لیے گہرے صدمے کا باعث بنی۔ تنزیل موسیٰ کے والد نے کہا کہ اللہ کی رضا ہے اور وائس چانسلر اور اساتذہ کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ تنزیل موسیٰ کے یونیورسٹی اساتذہ ڈاکٹر سلمان حفیظ صدیقی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈاکٹر علی عمران اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ مینجمنٹ سائنسز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے تنزیل موسیٰ کے والد کو یونیورسٹی کی طرف سے مالی اعانت کا ایک چیک بھی پیش کیا۔

 

WhatsApp Image 2026-06-18 at 3.04.18 PM

© 2025 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.