About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Vice Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar awarded certificates of appreciation to Quality Enhancement Cell team

PRO No. 314/24 dated 02.09.2024
Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur
Bahawalpur (PR) Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur Prof. Dr. Naveed Akhtar awarded certificates of appreciation to Director Quality Enhancement Cell Prof. Dr. Asadullah Madani and his team. The Vice-Chancellor commended the Quality Enhancement Cell for its exceptional performance in advancing quality assurance and enhancement practices during the academic year 2023-2024. He appreciated the efforts of the Director Quality Enhancement Cell and his team for raising the international ranking of the University and improving the global reputation of the University. The Quality Enhancement Cell under the leadership of Prof. Dr. Asadullah Madani has made significant progress in integrating quality assurance initiatives and promoting continuous improvement throughout the organization. The Islamia University of Bahawalpur prioritizes quality education and institutional improvement and the Quality Enhancement Cell is playing an active role in this regard.


Q

 

پی آر او نمبر 314/24
مؤرخہ 02.09.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاول پور (پ ر) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے ڈائریکٹر کوالٹی اینہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ مدنی اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد سے نوازا۔ وائس چانسلر نے تعلیمی سال 2023-2024 کے دوران کوالٹی اشورنس اور اینہانسمنٹ کے طریقوں کو آگے بڑھانے میں غیر معمولی کارکردگی پر کوالٹی اینہانسمنٹ سیل کی تعریف کی۔ انہوں نے یونیورسٹی کی بین الاقوامی درجہ بندی کو بلند کرنے اور یونیورسٹی کی عالمی ساکھ کو بہتر کرنے پر ڈائریکٹر کوالٹی اینہانسمنٹ سیل اور ان کی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی۔ ڈائریکٹر کوالٹی اینہانسمنٹ سیل نے ڈائریکٹوریٹ کی کاوشوں کو سراہے جانے پر وائس چانسلر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر محمّد اسد اللہ مدنی نے وائس چانسلر کو کوالٹی اینہاسمنٹ سیل نیوز لیٹر کا تازہ ترین ایڈیشن بھی پیش کیا۔کوالٹی اینہانسمنٹ سیل نے پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ مدنی کی قیادت میں کوالٹی اشورنس کے اقدامات کو مربوط کرنے اور پورے ادارے میں مسلسل بہتری کو فروغ دینے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور معیاری تعلیم اور ادارہ جاتی بہتری کو ترجیح دیتی ہے اور کوالٹی اینہانسمنٹ سیل اس سلسلے میں بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔


WhatsApp Image 2024-09-02 at 2.29.29 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.