About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur visited Pakistan Pavilion at Expo 20

PRO No. 637/21
Dated 02.11.2021
Public Relations Office 
The Islamia University of Bahawalpur
Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob visited Pakistan Pavilion at Expo 2020 during his visit to UAE. Secretary Agriculture South Punjab Saqib Ali Ateel was also present on the occasion. The Vice Chancellor said that it was a great pleasure to visit the Dubai Expo, the beautiful way in which the history, society and culture of the beloved homeland has been highlighted is commendable. Visiting the Pakistani Pavilion raises the head of every Pakistani with pride and gives a glimpse of a bright and radiant future. Meanwhile, the Vice Chancellor called on Mamon Baig, Head of Fresh Leaf UAE. Secretary Agriculture South Punjab Saqib Ali Ateel, Director Intercropping Research Institute Dr. Muhammad Ali Raza and Executive Secretary Muhammad Khalid Sheikh were also present on the occasion. In this regard, facilities are being provided for training of farmers and access to global markets. The proposal to export Pakistani agricultural products to the United Arab Emirates and other Gulf countries is welcome. Mamon Baig said that he would provide all possible support and assistance for the export of the best quality agricultural products from Pakistan, especially from South Punjab, through the Islamia University of Bahawalpur. He said that full support would be provided to the local farmers for the export of such agricultural commodities which would enable them to cultivate, packaging, marketing and export them according to international requirements. The Islamia University of Bahawalpur through its agricultural experts and marketing experts can play an important role in liaison and technical support between farmers and exporters.

WhatsApp Image 2021-11-04 at 8.56.18 AM-1

پی آر او نمبر 21/637مورخہ02.11.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ایکسپو 2020میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ دبئی ایکسپو کا دورہ کرکے بہت خوشی ہوئی،جس خوبصورت انداز میں وطن عزیز کی تاریخ، سماج اور ثقافت کو اُجاگر کیا گیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ پاکستانی پویلین کا دورہ کر کے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جا تا ہے اور اس سے ایک روشن اور تابناک مستقبل کی جھلک نظر آتی ہے۔ دریں اثناء وائس چانسلر نے ادارہ فریش لیف متحدہ عرب امارات کے سربراہ مامون بیگ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل، ڈائریکٹر انٹرکراپنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر محمد علی رضا اور ایگزیکٹو سیکرٹری محمد خالد شیخ بھی موجود تھے۔سیکرٹری زراعت نے کہا کہ حکومت زرعی اجناس اور مصنوعات کی دوسروں ممالک برآمدات کے لیے بہت سے اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں کسانوں کی تربیت اور عالمی مارکیٹوں تک رسائی کے لیے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک تک پاکستانی زرعی مصنوعات کی ایکسپورٹ کی تجویز خوش آئند ہے۔ مامون بیگ نے کہا کہ وہ پاکستان خصوصا جنوبی پنجاب سے بہترین معیاری زرعی مصنوعات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ذریعے دبئی ایکسپورٹ کے لیے ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مقامی کسانوں کو ایسی زرعی اجناس کی برآمدات میں مکمل معاونت فراہم کریں گے جن سے وہ بین الاقوامی ضروریات کے مطابق ان کی کاشت، پیکیجنگ، مارکیٹنگ اور ایکسپورٹ کے قابل ہو جائیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اپنے زرعی ماہرین اور مارکیٹنگ ماہرین کے ذریعے کاشتکاروں اور برآمد کنندگان کے مابین رابطہ کاری اور تکنیکی معاونت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

WhatsApp Image 2021-11-04 at 8.56.16 AM-1

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.