About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Worthy Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob meeting with Kanwal Shuzaib

PRO No. 160/PR

Date:08/04/2021

Public Relations Office

The Islamia University of Bahawalpur

 

Federal Parliamentary Secretary for Planning and Development Kanwal Shauzab said that the ongoing teaching, research and development activities at Islamia University Bahawalpur are commendable. The Federal Government will extend full support, development and expansion of the University. She said that in view of the extraordinary increase in the number of male and female students, funds of Rs. 4 billion were being sanctioned for establishing new academic blocks and other development works. Federal Parliamentary Secretary Kanwal Shauzab expressed these views during a meeting with Prof. Dr. Athar Mahboob Vice Chancellor in Islamabad. She said that rapid steps are being taken for the establishment of Ahmadpur East Campus of Islamia University Bahawalpur. On this occasion, the Vice Chancellor informed her about the establishment of a nursing school. The Parliamentary Secretary welcomed the establishment of the School of Nursing and said that in view of globalization, language courses are very important for students so that they can easily find employment in other countries. The Vice Chancellor informed that another bus has been added to the ongoing bus service for Ahmadpur East which has been allotted for female students.

WVC Meeting with Kanwal Shuzab FPS P&D

پی آر او نمبر160/21، مورخہ 08-04-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور(پ ر)وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کنول شوزب نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں جاری تدریسی، تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیاں قابلِ تعریف ہیں۔ وفاقی حکومت یونیورسٹی کی تعمیر وترقی وتوسیع میں بھرپور معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر نئے تدریسی بلاکس کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے 4ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی جا رہی ہے۔ وفاقی پارلیمانی سیکریٹری کنول شوزب نے ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر سے اسلام آباد میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے احمد پور شرقیہ کیمپس کے قیام کے لیے بھی تیزی سے اقدامات جاری ہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے اُنہیں نرسنگ سکول کے قیام سے متعلق آگاہ کیا۔ پارلیمانی سیکریٹری نے نرسنگ سکول کے قیام کوخوش آئند قرار دیا اور کہا کہ عالمگیریت کے پیش نظر طلباء وطالبات کے لیے لینگوئج کورسز بہت ضروری ہیں تاکہ وہ دوسرے ممالک میں آسانی سے ملازمت حاصل کر سکیں۔ وائس چانسلر نے آگاہ کیا کہ احمد پور شرقیہ کے لیے جاری بس سروس میں ایک اور بس کا اضافہ کر دیا گیا ہے جو طالبات کے لیے مختص کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر کیمپس میں جاری تحقیقی سرگرمیوں، فیکلٹی کے لیے تحقیقی منصوبوں کی خصوصی گرانٹس اور کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت شجر کاری سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 

WVC Meet Kanwal Shuzab

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.