About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

1000 Raashan bags distributed in the flood affected areas of South Punjab by the Islamia University of Bahawalpur

پی آر او نمبر 336/22
 مورخہ 13.09.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ہدایت پر جامعہ اسلامیہ کے مرکزی فلڈ ریلیف سیل کی جانب سے 1000 راشن بیگ ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور رحیم یار خان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے گئے۔ فوکل پرسن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور فلڈ ریلیف سیل پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا اور پروفیسر ڈاکٹر نوید اسلم ملغانی کی نگرانی میں یہ اشیاء سیلاب زدگان میں تقسیم کیں گئیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی میڈیکل ٹیم ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ چیف میڈیکل آفیسر کی سربراہی میں ڈاکٹر وحید عباس اور میڈیکل سٹاف نے متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگائے اور فری ادویات تقسیم کیں۔ وٹرنری فیکلٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ٹیم بھی اس قافلے میں شامل تھی جنہوں نے مویشوں کے لیے مفت ادویات فراہم کیں۔ سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سلمان عباس، عبدالوحید نے رحیم یار خان کے موضع رسول پور میں امدادی شامان تقسیم کیا۔ شعبہ سوشل ورک، سکاؤٹ سوسائٹی، سوشل ویلفیئر سوسائٹی اور میڈیکل لیب سے وابستہ طلباء وطالبات اور سیکورٹی سٹاف بھی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے قافلے میں شامل تھے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی طرف سے بھیجی گئی تیسری امدادی کھیپ سے مجموعی طور پر 1500 متاثرہ خاندانوں کو راشن، ادویات اور دیگر ضروریات اشیاء فراہم کی گئیں۔ دریں اثناء حافظ محمد شفیق وارثی نائب صدر مرکزی تنظیم تاجران نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کو سیلاب زدگان کی امدادی سرگرمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کا چیک پیش کیا۔

 

raashan urdu

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.