About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

1st All Bahawalpur Public Schools and Colleges Speech Competition was held at the Islamia University of Bahawalpur

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پہلی آل بہاولپور پبلک سکول و کالجز تقریری مقابلے کا انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے گھوٹوی ہال میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریری مقابلہ عنوان "راستہ دیکھتی ہے مسجد اقصیٰ تیرا" منعقد ہوا۔ اس تقریب کا اہتمام آئی یو بی مجلس مباحث، پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن، اور اقبالین ڈیبیٹنگ سوسائٹی نے مشترکہ طور پر کیا۔ جامعہ اسلامیہ بہاولپور کی ڈیبیٹنگ سوسائٹی، یونیورسٹی کے مشن کے تحت، کمیونٹی سروسز میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے سکولز اور کالجز کے طلبہ و طالبات کو فن خطابت کی تربیت فراہم کرتی ہے۔
فن خطابت نہ صرف طلبہ کی شخصیت سازی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، بلکہ انہیں خود اعتمادی اور اپنے خیالات کے اظہار کی اہلیت بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ مقابلہ دوہری فوائد کا حامل تھا: ایک طرف نوجوانوں کی شخصیت سازی کا مقصد تھا اور دوسری طرف انہیں مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور مذہبی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔ نوجوان طلبہ نے بڑے ذوق و شوق سے حصہ لیا اور اپنے خیالات کا اظہار بھرپور انداز میں کیا۔ ان کی گفتگو میں فلسطینی مسلم بہن بھائیوں سے مذہبی یگانگت کی جھلک نمایاں تھی۔
مقابلے کو دو نمایاں کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں پبلک سکول کے ننھے مقررین اور جامعات و کالجز کے مقررین شامل تھے۔ مقابلے کی منصفی کے فرائض عتبان اللہ، محمد مدثر اور عبید اللہ  نے انجام دیئے۔ اس مقابلے میں طلبہ، اساتذہ کرام، سربراہ ادارہ جات، اور بہاول پور کے معززین نے بھرپور شرکت کی اور مقررین کو داد تحسین سے نوازا۔
مقابلے کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد عدنان بخاری نے اپنی تقریر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف کی علمی دوستی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں دلچسپی کو سراہا اور اس تقریب کو ان کی بصیرت کا عکاس قرار دیا۔ جامعہ اسلامیہ بہاول پور، عزت مآب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر نگرانی اپنے نصابی اور غیر نصابی اہداف مکمل کر رہی ہے۔ ڈاکٹر عدنان بخاری نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو اسلامی اصولوں پر کاربند کرنا اور ان کی تربیت ایک سچے مسلمان کی حیثیت سے کرنا بہت اہم ہے۔ دیگرمہمان اعزازمیں محمدعمران صدر چیمبر آف ایجوکیشن ، ضلع بہاول پور اور 
ڈاکٹر سیف اللہ خالد صدر اسپورٹس ڈیپارٹمنت علامہ اقبال آرٹ اینڈ لٹریری سوسائیٹی
ایڈوائزر آئی یو بی ڈیبیٹنگ سوسائٹی ڈاکٹر محمد آصف ندیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی یو بی ڈیبیٹنگ سوسائٹی بھرپور انداز میں طلبہ کی شخصیت سازی پر مرکوز ہے اور اس مقصد کے لئے نہ صرف جامعہ کے اندر بلکہ سکولوں اور کالجز کی سطح پر بھی فن تقریر کی ترویج کے لئے کوشاں ہے۔مقابلہ کا اختتام پر کامیاب ہونیوالے طلبا میں نقد انعامات اور تحائف تقسیم کئے گئے۔ اسکول کیٹیگری میں اول انعام محمد حسین نعمان، دوم پوزیشن عبدالرحیم اور سوم پوزیشن مصطفے محمود جب کہ حوصلہ افزائی کا انعام سید اذان کو دیا گیا۔ کالج کیٹیگری کے مقابلوں میں اول انعام مظہر ہمایوں، دوسری پوزیشن محمد احسن، تیسری پوزیشن حافظ عمر اور حوصلہ افزائی کے انعام  کے مستحق مزمل سلیم ٹھرے

 

WhatsApp Image 2024-12-16 at 3.48.25 PM

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.