About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

22 IUB students will leave for MPhil and PhD studies at Sichuan Agricultural University in China next March

پی آر او نمبر 23/30
مورخہ 26.01.2023
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 22 طلباء وطالبات پر مشتمل پہلا گروپ سیچوان ایگریکلچر یونیورسٹی چین میں ایم فل اور پی ایچ ڈی سٹڈیز کے لیے آئندہ مارچ میں روانہ ہو گا۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے اس بات کا اظہار ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل لنکجز اور ڈائریکٹوریٹ آف انٹرکراپنگ کے عہدیداران سے ایک اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عابد شہزاد ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکجز اور ان کی ٹیم جبکہ ڈاکٹر محمد علی رضا ڈائریکٹر انٹرکراپنگ ریسرچ سنٹر بذریعہ آن لائن اجلاس میں شریک تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو عالمی یونیورسٹی کا درجہ دلانے کے لیے کوششیں کی گئیں، الحمداللہ اب ان کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اب تک سیچوان ایگریکلچر یونیورسٹی کی جانب سے 42 طلباء وطالبات کو ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے سکالرشپ جاری کیے گئے ہیں۔ 22 طلباء وطالبات پر مشتمل پہلا گروپ مار چ میں تعلیمی سرگرمیوں کے لیے چین پہنچ جائے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر عابد شہزاد نے کہا کہ موجود ہ سال میں 35 طلباء وطالبات کو سیچوان ایگریکلچر یونیورسٹی بھیجا جائے گا۔ انہوں نے طلباء و طالبات سے کہا کہ وہ بروقت اپنی درخواستیں متعلقہ جامعات اور ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل لنکجز میں جمع کرائیں تاکہ ویزہ اور دیگر دستاویزات کے اجراء میں تاخیر نہ ہو۔ وائس چانسلر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلباء وطالبات کے لیے بین الاقوامی وظائف کے اجراء پر ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل لنکجز اور ڈائریکٹوریٹ آف انٹرکراپنگ کی کاوشوں کو سراہا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیچوان ایگریکلچر یونیورسٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے ایک معاہدے کے تحت ہر سال 20 طلباء وطالبات کے لیے وظائف کا اعلان کیا تھا اب تک 2 گروپس میں 42 طلباء وطالبات منتخب ہو چکے ہیں جو طلباء وطالبات کرونا وباء کے دوران سفری پابندیوں کے باعث چین روانہ نہیں ہو سکے تھے، اب جلدہی متعلقہ جامعات میں پہنچ جائیں گے۔ دوسری جانب موجودہ سال میں پہلے سے زیادہ تعداد میں جامعہ اسلامیہ کے طلباء کو چین میں سکالرشپ کی دستیابی بھی ممکن ہوگی ہے جو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلباء وطالبات کے لیے بہترین خوشخبری ہے۔

 

siuchan univ china

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.