About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

250 copies of the translated Quran were distributed among the teachers including the heads of various departments of IUB

پی آر او نمبر 65 /24
مورخہ 23.02.2024
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ قرآنک اسٹڈیز فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے زیر انتظام تقسیم مترجم قرآن مجید کی تقریب منعقد ہوئی۔ مختلف شعبہ جات کے سربراہان سمیت اساتذہ کرام میں مترجم قرآن مجید کے اڑھائی سو نسخے تقسیم کیے گئے۔ اعلیٰ معیار کے کاغذ اور خوبصورت طباعت کے حامل قرآن مجید کے ان نسخہ جات کی فراہمی پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد ناصر، سابق پرنسپل نشتر میڈیکل کالج ملتان کی بدولت ممکن ہوئی۔ تقریب کے میزبان چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف قرآنک اسٹڈیز، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن نے افتتاحی گفتگو میں عظمت قرآن کو مختلف پہلوؤں سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید صرف حصول ثواب کی خاطر نازل نہیں کیا گیا، یہ کتاب ہدایت ہے اور ہدایت کا حصول اس امر کا متقاضی ہے کہ قرآن مجید کے احکامات پر عمل کیا جائے۔ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب، ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے رمضان اور قرآن کی نسبت کو اجاگر کرتے ہوئے حاضرین کی توجہ اس امر کی طرف دلائی کہ رمضان المبارک کی آمد قریب ہے۔ لہذا قرآن مجید کے ان نسخوں کی تقسیم کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں ترجمہ کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کی جائے اور اس کا فہم حاصل کیا جائے۔ تقریب کے صدر  ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز، پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن نے تقریب کے میزبان اور معاون کی کی کوششوں کو سراہا اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مجلس نے اساتذہ کی دلچسپی اور کثیر تعداد میں شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام حاضرین کو قرآن مجید سمجھ کر پڑھنے اور اس پر عمل کی تلقین کی۔

 

Islamic learning seminar nushka quran

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.