About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

2827 teachers participated in the teaching training under the aegis of Faculty of Education, IUB

پی آر او نمبر 23/13
مورخہ 10.01.2023 
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ملکی جامعات کی سب سے بڑی ٹریننگ اساتذہ کے لیے فیکلٹی آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی خصوصی رہنمائی اور وژن کے مطابق پیڈاگوجیکل ٹریننگ پروگرام میں 2827 اساتذہ نے شرکت کی۔ اس ٹریننگ کا مقصد اساتذہ کرام کی استعداد کار میں اضافے کے ساتھ ساتھ عصر حاضر کے جدید تدریسی امور سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ سے زائد عرصے میں جاری رہنے والی اس ٹریننگ کی اختتامی تقریب میں گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے منفرد ٹریننگ پروگرام کے انعقاد پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور فیکلٹی آف ایجوکیشن کے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فیکلٹی آف ایجوکیشن تدریس میں نئے رجحانات اور بہتری لانے کے لیے کوشاں ہے اور یہاں سے فارغ التحصیل طلباء وطالبات سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں بہت آسانی سے اپنی جگہ بنا لیتے ہیں۔ اس وقت بی ایس ایجوکیشن، بی ایس سکینڈری ایجوکیشن، بی ایس ایلیمنٹری ایجوکیشن، بی ایس ایجوکیشنل لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ، بی ایڈ، بی ایس فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنس، بی ایس انگلش لینگوئج ٹیچنگ، بی ایڈ سائنس اور بی ایس ارلی چائلڈ ہوڈایجوکیشن داخلے جاری ہیں۔ تعلیمی سیکٹر تیزی سے وسعت اختیار کر رہا ہے اور تربیت یافتہ افراد ی قوت کی بہت مانگ ہے۔ انہوں نے نوجوان طلباء و طالبات کو ہدایت کی کہ وہ درس و تدریس کے پیشے سے وابستہ ہو کر اپنا اور آئندہ نسلوں کا مستقبل روشن کریں۔


irshad husain

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.