About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

2nd International Pharmacy Conference & Exhibition

ی آر او نمبر55/20، مورخہ 20-02-2020
بہاول پور (پ ر) فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ آلٹرنیٹو میڈیسن اسلامیہ یو نیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دوسری انٹرنیشنل کانفرنس برائے فارمیسی اور نمائش(IPCE-2020) کا آغاز ہوگیا۔انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس میں 170ملکی وغیر ملکی مندوبین شریک ہیں۔انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ فارمیسی کا شعبہ انسانی زندگی اور بقاء میں اہم کردار کا حامل ہے۔ہیلتھ سیکٹر خاص طور پر فارمیسی کے شعبے میں بہت زیادہ ترقی ہوئی ہے اور دنیا بھر میں فارماسسٹس کی ذمہ داریوں میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔پاکستان میں بھی صحت عامہ کے شعبے میں دور رس نتائج کے حامل اقدامات کیے جا رہے ہیں جس سے شعبہ فارمیسی کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے فیکلٹی آف فارمیسی کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش کے انعقاد اور ملکی اور غیر ملکی مندوبین کی آمد کو سراہتے ہوئے اُنہیں بہاول پور میں خوش آمدید کہا۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں شعبہ فارمیسی 1991ء سے کام کر رہاہے اور یہاں پر پڑھائے جانے والے تمام پروگرام ہائر ایجوکیشن کمیشن اور فارمیسی کونسل آف پاکستان کے معیارات کے عین مطابق ہیں۔ بیرونِ ملک سے کوالیفائیڈ اساتذہئ کرام طلبہ وطالبات کو فارمیسی کے ساتھ ساتھ اس شعبے کے سماجی اور معاشی پہلوؤں اور اخلاقی اقدار سے متعلق بھی تربیت دیتے ہیں۔کانفرنس کے فوکل پرسن ڈاکٹر اسد اللہ مدنی نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد فارمیسی کے شعبے میں ہونے والی تحقیق اور جدت اور فارماسسٹس کے ابھرتے ہوئے کردارکو اُجاگر کرنا اورفارمیسی کے شعبے میں معیاری تحقیق کی حوصلہ افزائی ہے۔ اس موقع پر فارمیسی کے شعبے میں تحقیق اور مشترکہ منصوبوں کے لیے دونوں اِداروں سے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔

Pharmacy Conference 1

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.