About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

3-Days Conference on Single National Curriculum held at IUB

پی آر او نمبر 21/713مورخہ07.12.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں یکساں قومی نصاب کے موضوع پر شعبہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام تین روزہ کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔اس موقع پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اپنے پیغام میں کہاکہ یکساں نصاب قومی اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہے۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ یکساں نصاب نسل نوع کو تعلیم اور ترقی کے ایک جیسے مواقع فراہم کرئے گا جس سے سبھی کو آگے بڑھنے کے مواقع بلاامتیاز میسر آئے گے۔ فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین نے کہا کہ اس مشاورتی کانفرنس کا مقصد سکول کے منتظم اور اساتذہ، والدین، ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے تاکہ یکساں نصاب کے حوالے سے رائے عامہ ہمراہ کی جائے اور مثبت تجاویز کو عالمی سطح پر پالیسی سازی کے لیے بھیجا جائے۔ شرکاء نصاب کی مختلف جدتوں کو اجاگر کریں گے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اختر علی ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر، نصیر احمد ناصر، اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اس تین روزہ کانفرنس میں نیشنل کریکولم سیکریٹریٹ کی جانب سے ڈاکٹر مریم چغتائی اور انٹربورڈ کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر غلام علی ملاح خطاب کریں گے۔

WhatsApp Image 2021-12-08 at 9.53.17 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.