About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

8th International Seerat Conference held at IUB

پی آر او نمبر 22/62مورخہ08.02.2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
سیرت چیئر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام 8ویں بین الاقوامی سیرت کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ ملک کی سالمیت میں قومی وحدت اور ہم آہنگی کا کردار سیر ت النبی ﷺ کی روشنی میں مسائل، امکانات اور حل کے موضوع پر ہونے والی دو روزہ کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔ کانفرنس کا افتتاح وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا مہمان خصوصی تھے دیگر مہمانان گرامی میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید بیراشق فیکلٹی آف تھیالوجی مرمرہ یونیورسٹی ترکی، پروفیسر ڈاکٹر سعد صدیقی، سابق صدر شعبہ اسلامک سٹڈیز پنجاب یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر سلیم طارق خان سابق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، مولانا محمد حیدری رکن قرآن بورڈ اور متحدہ علماء بورڈ شریک تھے۔اس موقع پر اپنے صدارتی خطبے میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ سیرت طیبہ تمام مسلمانوں کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے اور ہمیں اپنے آباء کے کارناموں خصوصا ان لوگوں کا جو آپﷺ کے دور کے قریب تھے ان کی زندگیوں کا مطالعہ کرتے ہوئے ان پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں نے جب تک سیرت طیبہ پر عمل کیا عدل و انصاف کی حکمرانی رہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے کبھی زور زبردستی سے کسی علاقے پر قبضہ کیا اور نہ ہی حکومت کی یہی وجہ ہے کہ برصغیر میں ایک ہزار سال کے بعد بھی مسلمانوں کی آبادی 40فیصد رہی مصر میں 80فیصد اور دیگر علاقوں میں بھی کسی پر زور زبردستی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ عباسیہ اصل میں مسلمانوں کی ایک عظیم تعلیمی درس گاہ ہے جس کی بنیاد جامعہ الازہر کی بنیاد پر رکھی گی تاکہ دینی و تعلیمی فکری ضروریات کے لیے افراد کی ایک کھیپ تیار کی جائے جو امت کی رہبری اور مقاصد نبویﷺ کی ذمہ داری باخوبی سرانجام دے سکے۔ 1975میں جامعہ اسلامیہ کا نام اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تبدیل ہوا بلکہ اس کی علمی وسعت کو بھی وسیع کر دیا گیا اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ تمام عصری علوم کی درس گاہ کا درجہ دے دیا گیااور یہ علوم جاری و ساری ہیں۔ آج اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور مملکت پاکستان بلکہ بین الاقوامی جامعاتی درجہ بندی میں اہم مقام حاصل کر چکی ہے۔ نئے شعبہ جات اور نئی فیکلٹیوں کے ساتھ ساتھ نئے کیمپسز کا قیام اساتذہ کی تعداد میں اضافہ اور طلباء و طالبات کی تعداد میں اضافہ، سٹوڈنٹس سوسائٹیز کا قیام اور طلباء کی کارکردگی میں نکھار کی بدولت یہ یونیورسٹی ملکی اور عالمی سطح پر اس خطے کا نام روشن کر رہی ہے۔ جامعہ اسلامیہ کے اسلامک تشخص کو مد نظر رکھتے ہوئے فیکلٹی آف اسلامک لرننگ میں شعبہ قرآن،شعبہ حدیث، شعبہ فقہ و شریعہ، شعبہ مطالعہ مذاہب کے ساتھ ساتھ شعبہ ٹرانسلیشن سٹڈیزکا قیام عمل میں آیا ہے۔ ترجمعہ قرآن کے عملی نفاذ سے جامعہ کو اس میدان میں رول ماڈل کے طور پر پیش ہونے کا شرف حاصل ہوا ہے۔افتتاحی سیشن کے کلیدی مقرر پروفیسر ڈاکٹر اکرم چوہدری نے ریاست مدینہ کے نظام انصاف کے موضوع پر ایک سیر حاصل خطبا دیا اور ریاست مدینہ میں عدل و انصاف کے نظام پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ پروفیسر ڈاکٹر سعد صدیق نے اپنے خطاب میں کانفرنس کے موضوع کے اعتبار سے انتہائی اہم کردار دیتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی آمد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کو سراہتے ہوئے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن کو مبارکباد دی۔ ترکی سے آئے ہوئے مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید بیراشق نے مسجد کی اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے لوگ آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ان کو تحمل اور برداشت سے ایک ساتھ رہتے ہوئے دین کی ترقی اور دین کی خدمت کرنی چاہیے۔ خطبہ استقبالیہ میں پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیرت چیئر کے زیر اہتمام باقاعدہ نعت، قرات، تقریرکے مقابلہ جات،علاقے کی عامہ کی تربیتی ورکشاپس، سیمینارز، اعزازی خطبہ جات تسلسل سے جاری ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سیرت چیئر کا باقاعدہ قیام 1987میں عمل میں لایا گیاتاکہ سیرت نگار اپنی تحقیق اور فکر اسلام کی روشنی میں ملک و ملت کی رہبری کر سکیں۔ سیرت چیئر نا صرف تحقیقی مطالعاتی مرکز ہے بلکہ یہ دوسری جامعات کی سیرت چیئر کے لیے بطور رابطہ کار بھی کام کر رہی ہے۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی زیر نگرانی خصوصی سرپرستی کی بدولت عومی تقاضوں کی روشنی میں سیرت طیبہ اور حدیث نبویﷺ کی تحقیق اور اشاعت پر کام کر رہی ہے۔ کانفرنس کے پہلے روز پانچ متوازی سیشن منعقد ہوئے جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر لغاری چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ ڈیرہ غازی خان، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ پروین ڈائریکٹر ادارہ علوم اسلامیہ پنجاب یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس لودھی ڈائریکٹر سیر ت چیئر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر شاہ مح الدین ہاشمی چیئرمین سیرت سٹڈیز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، ملک اللہ بخش لکیارممبر اسلامی نظریاتی کونسل، پروفیسر ڈاکٹر سعد الرحمن سابق چیئر مین شعبہ علوم اسلامیہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان اور علامہ محمد یوسف مدنی نے کی۔

WhatsApp Image 2022-02-08 at 3.20.50 PM (1)

WhatsApp Image 2022-02-08 at 3.20.50 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.