About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A book exhibition called Sutlej Book Fair was organized at the Islamia University of Bahawalpur Bahawalnagar Campus

پی ار آو نمبر 474/24
مورخہ 16.12.2024
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 
بہاولپور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بہاولنگر کیمپس میں گزشتہ دنوں لٹریری سوسائٹی اور شعبہ انگریزی ادب کے اشتراک سے ''ستلج بک فیئر'' کا انعقاد کیا گیا۔ بک فیئر کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر رانا نعمان محمود، ممتاز دانشور فضل فرید لالیکا، صدر ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ عزیر لالیکا، سی او ایجوکیشن ڈاکٹر اسحاق وٹو، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آصف خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز اور صدر شعبہ انگریزی اورنگزیب وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر مصباح اختر، دانشور عرفان احمد بھٹی، صدر شعبہ اردو ڈاکٹر عبیداللہ سکھیرا، اسسٹنٹ پروفیسر اردو ڈاکٹر ریاض عابد، ایڈوائزر لٹریری سوسائٹی عقیل عباس شیرازی اور لیکچرار شعبہ انگریزی ادب امبرین خان نے کیا۔ ستلج بک فیئر میں ستارہ امتیاز یافتہ شاعر اور تاریخ نویس سلیم شہزاد، صدارتی انعام یافتہ شاعر سید عامر سہیل، مترجم اور تاریخ نویس نجم الدین احمد، معروف شاعر اور صدر حلقہ تحریر و تنقید بہاولنگر حسن ارشاد، عمران نقوی، اسسٹنٹ پروفیسر تاریخ ڈاکٹر اجمل فریدی، اسسٹنٹ پروفیسر انگریزی راؤ صبغت اللہ، صدر شعبہ ریاضی ڈاکٹر اعجاز احمد، معروف شاعر اسد عباس زیدی اور نقاد سیدہ ام البنین بخآری نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات اور کتب کے شائقین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور مختلف بک سٹالز کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے کتاب کی روایت کو فروغ دینے کے لیے بک فیئر کے انعقاد اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بہاولنگر کیمپس کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔ ستلج بک فیئر کے اختتام پر ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز اور صدر شعبہ انگریزی ادب اورنگزیب وٹو نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔


WhatsApp Image 2024-12-16 at 3.11.39 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.