About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A delegation of ex-students (alumni) of the MSc session 1976 to 1978 of the Department of Chemistry, visited the IUB

پی آر او نمبر23/104
مورخہ 23/3/12
ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
شعبہ کیمیا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ایم ایس سی سیشن 1976 تا 1978 کے سابقہ طلباء وطالبات (ایلومینائی) وفد نے 45 برس بعد مادر علمی کا دورہ کیا۔ اس دورے کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف ایلومینائی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی خصوصی ہدایت پر کیا۔ دو روزہ دورے کے دوران دنیا کے مختلف ملکوں میں رہنے والے ایلومینائی ارکان نے خواجہ فرید کیمپس، عباسیہ کیمپس اور بغدادالجدید کیمپس کا تفصیلی دورہ کیا اور وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم،
 ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف سینئر اساتذہ، افسران اور طلباء وطالبات سے ملاقات کی۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اپنے آن لائن خطاب میں وفد کے ارکان کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں یونیورسٹی کے ابتدائی دور کے ایلومینائی ارکان کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مدعو کرنے پر ڈائریکٹر ایلومینائی ڈاکٹر اظہر حسین مبارکباد اور تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کے ایلومینائی یونیورسٹی کے استحکام اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر وفد کے رکن سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان،  سابق ایکٹنگ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر لطیف مرزا، سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر کرامت محمود، سابق سربراہ شعبہ کیمسٹری پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن نسیم اور دیگر ارکان نے یونیورسٹی میں ہونیوالی غیر معمولی ترقی پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ایلومینائی افیئرز کے سربراہ ڈاکٹر اظہر حسین کی کاوشوں کو بھی سراہا جنہوں نے ایلومینائی نیٹ ورک قائم کر کے دنیا بھر میں رہنے والے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سابق طلباء وطالبات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کردیا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا ڈائریکٹر یونیورسٹی اڈوانسمنٹ اینڈ فنڈ ریزنگ، ڈاکٹر مکشوف احمد،  ڈائریکٹر اکیڈیمکس، شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنز اور فیکلٹی ممبران محسن متین، ڈاکٹر شنائرہ محمود، انجینئر سرفراز فیض، احمد نواز، حبیب الرحمن اور خضر جاوید بھی موجود تھے۔


 

alumni chem urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.