About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A delegation of Islamia University Bahawalpur visited the homes of Pakistan Army martyrs in Bahawalpur

PRO no. 313/24 dated 01.09.24
Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur
A delegation of teachers and students of Islamia University Bahawalpur visited the homes of Pakistan Army martyrs in Bahawalpur and met their families to pay tribute to the martyrs of the country on the occasion of Pakistan Defense Day. They said that Defense Day reminds us of our martyrs and on this day the soldiers of Pakistan Army laid down their lives. Martyrs' families are our assets and their well-being, welfare and comfort is our responsibility. The war of 1965 was the first war of Pakistan in which the soldiers of the Pakistan Army gave their lives and this is still going on. On this occasion, the father of Shaheed Captain Hasan Abid, Dr. Mohammad Abid, said that Shaheed Captain Hasan Abid was born in Bahawalpur; he received commission in Pakistan Army in 2002 and participated in many operations after the PMA long course. On January 8, 2011, he was martyred while fighting bravely in a battle and was awarded the Basalat medal. Captain Sohail Akbar's father Akbar Bhatti said that Captain Sohail Akbar was born on December 11, 1979 in Bahawalpur and commissioned in Pakistan Army on October 14, 2001. He was an expert and experienced pilot in Pakistan Army and showed his bravery in Operation Al Meezan and Operation Rah e Rast and kept the helicopter flying for 300 hours in these operations. On July 3, 2009, this iron man achieved martyrdom during a difficult and risky operation. In recognition of his courage, perseverance and professionalism, he was awarded the Tamgha-i-Basalat. Wing Commander Khurram Samad's wife Shaista Khurram said that Wing Commander Khurram Samad was born on June 18, 1976 in Karachi and received his commission in Pakistan Air Force Academy Risalpur in 1995 and was posted in Mianwali. On June 3, 2014, during a flight, his plane suffered from a technical problem and he was martyred saving the plane from falling on the population with great skill. In this way he saved the lives of hundreds of people. In recognition of his bravery and bravery, he was awarded the Sitara-e-Basalat.

 

پی آر او نمبر 313/24
مؤرخہ 01.09.24 
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی ہدایت پر شعبہ تعلقات عامہ اور ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ٹیم نے یوم دفاع کی مناسبت سے شہدائے پاک آرمی کے گھروں کا دورہ کیا اور انہیں جامعہ میں منعقد ہونے والے یوم دفاع کی تقریب میں مدعو کیا۔ ڈاکٹر عدنان بخاری ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز نے ٹیم کی قیادت کی۔ ٹیم ارکان میں رانا مزمل فیاض لیکچرار شعبہ انگلش لٹریچر، محمد اقبال، قرات العین، فصیح اللہ اور حمزا حفیظ شامل تھے۔ کیپٹن سہیل اکبر کے والد اکبر بھٹی نے بتایا کہ کیپٹن سہیل اکبر 11 دسمبر 1979 کو بہاول پور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 14 اکتوبر 2001 میں پاک فوج میں کمیشن  حاصل کیا۔ وہ پاک فوج میں ایک ماہر اور تجربہ کار پائلٹ تھے اور انہوں نے آپریشن المیزان اور آپریشن راہ راست میں اپنی بہادری کے جوہر دکھائے اور اِن آپریشنز میں ہیلی کاپٹر کو 300 گھنٹے محو پرواز رکھا۔ 3 جولائی 2009 کو ایک دشوار گزار اور پُر خطر آپریشن کے دوران اس مرد آہن نے شہادت کا اعزاز حاصل کیا۔ اُن کی ہمت، ثابت قدمی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اعزاز میں اُنہیں تمغہ بسالت عطا کیا گیا۔ ونگ کمانڈر خرم صمد کی اہلیہ شائستہ خرم نے جامعہ اسلامیہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ونگ کمانڈر خرم صمد 18 جون 1976 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 1995 میں  پاک فضائیہ اکیڈمی رسالپور میں کمیشن حاصل کیا اور میاں والی میں پوسٹنگ ہوئی جہاں پر انہوں نے معراج طیارہ اُڑانے میں مہارت حاصل کی۔ 3 جون 2014 کو ایک برواز کے دوران اُن کا طیارہ تکنیکی خرابی سے دوچار ہوگیا اور اُنہوں نے کمال مہارت سے طیارہ کو آبادی پر گرنے سے بچاتے ہوئے شہادت پائی۔ اس طرح انہوں نے سینکڑوں لوگوں کی جان بچائی۔ اُن کی بہادری اور جواں مردی کے اعتراف میں ستارہ بسالت عطا کیا گیا۔ شہید کیپٹن حسان عابد کے والد ڈاکٹر محمد عابد نے بتایا کہ شہید کپیٹن حسان عابد بہاول پور میں پیدا ہوئے، انہوں نے 2002 میں پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا اور پی ایم اے لانگ کورس کے بعد بہت سے آپریشنز میں حصہ لیا۔ 8 جنوری 2011 میں انہوں نے ایک معرکے میں بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت پائی اور اُنہیں تمغہ بسالت عطا کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد عدنان بخاری نے شہداء کی فیمیلز کا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ وہ ہر سال کی طرح جامعہ میں یوم دفاع کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں۔


WhatsApp Image 2024-09-01 at 1.11.32 PM (1)WhatsApp Image 2024-09-01 at 1.11.32 PMWhatsApp Image 2024-09-01 at 1.11.31 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.