About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A delegation of students and officials of the IUB met with Federal Minister by Water Resources Syed Khursheed Ahmed Shah

پی آر او نمبر 22/266

مورخہ 30.07.2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ زرعی پیداوار میں اضافہ کئے بغیر ہم خود کفالت اور خود انحصاری کی منزل حاصل نہیں کر سکتے زراعت اور توانائی کے شعبوں میں ترقی ہی ملکی ترقی کی ضامن ہے۔ وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی چیمبر میں پروفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا اور علی حسن رضوی کی سربراہی میں شعبہ میڈیا سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء کے وفد سے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صحافت کے میدان میں اب سوشل میڈیا کا رنگ نمایاں ہے مگر اس میدان میں اخبار اور ٹی وی کے برعکس ہم بے روک ٹوک آگے بڑھ رہے ہیں جس کے نتائج اچھے نہیں ہو سکتے۔ طلباء کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طالب علم اس بات کی تحقیق کریں کہ آیا جدید دنیا میں ملک بندوق اور طاقت کے زور پر چل سکتے ہیں یا قلم اور قانون سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہٹلر جھوٹ بول بول کر ملک کا سربراہ بن گیا اور پھر جھوٹ اور طاقت کے زور پر اس نے اپنی قوم اور دنیا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ کو روکنا میڈیا کی ذمہ داری ہے اور اگر جھوٹ کو نہ روکا جائے تو پھر دہائیوں اور صدیوں تک اس کی تباہ کاریوں کی سزا بھگتنا پڑتی ہے۔

 

khurshid shah urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.