About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A farmers convention organized at the Islamia University of Bahawalpur

PRO No. 21/636 
Dated 01.11.2021
Public Relations Office, 
Islamia University Bahawalpur

A farmers convention was organized at Islamia University Bahawalpur in collaboration with the Faculty of Agriculture and Fatima Group for timely and better cultivation of wheat in Punjab. Addressing the convention, Provincial Minister for Agriculture Syed Hussain Jahanian Gardezi said that we have been organizing city-to-city farmers' conventions all over the Punjab. We want to increase the average agriculture productivity of our province. Last year we tried and brought the average yield to 31 and a half. This year we are trying to increase the average production by two to three monds. To achieve this goal, farmers will have to follow the recommendations of the Department of Agriculture. The Department of Agriculture stands by the side of the farmers. Our Punjab farmer is very hardworking and is not afraid of the cold of winter and the heat of June and July. To improve the average yield in Punjab, the government decided to take Agriculture Department officials with visit to every district of the province. He said that Bahawalpur division is ahead in many crops. And INSHA'ALLAH, wheat production in Bahawalpur division will be higher this year as compared to other divisions. On this occasion, Director General Agriculture Extension Punjab Dr. Anjum Ali Butter said that the purpose of our gathering here is to discuss the wheat crop. Last year, Punjab produced 21 million tons of wheat. Proper use of fertilizers is essential for good wheat production. Currently, wheat is a very important subject for cultivation. We should not delay the cultivation of wheat at all. He said that last year also the farmers got good rate of wheat. This year we will try to improve this rate. We don't want to keep asking the world for wheat. We have to increase wheat production per acre. Addressing the function, Dean Faculty of Agriculture and Environmental Sciences Islamia University Bahawalpur Prof. Dr. Iqbal Bandesha said that we are working on varieties of cotton that would be helpful for wheat crop in the region. We have developed varieties of cotton that are ready in less time so that the next wheat crop can be planted in time. At the end of the ceremony, Pro Vice Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar said that our farmer faces difficulties in every situation but does not give up hard work. The farmer friendly policies of the government of the day are commendable. Vice Chancellor the Islamia University Bahawalpur Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob is playing utmost role in the field of agricultural development.  Dr. Iqbal Bandisha and his team will continue to play their full role in guiding the farmers of the region and in agricultural development. The function was attended by Punjab Agriculture Department officials, agronomists, leaders of farmers' organizations and a large number of farmers. At the end of the ceremony, farmer cards were distributed by the Punjab government while shields were also distributed among the farmers who got better yields.

WhatsApp Image 2021-11-04 at 8.56.15 AM

پی آر او نمبر 21/636مورخہ01.11.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
رواں سال پنجاب میں گندم کی بروقت اور بہتر کاشت کے لئے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں فیکلٹی آف ایگریکلچر اور فاطمہ گروپ کے اشتراک سے کسان کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی کا کہنا تھا کہ ہم پورے پنجاب میں شہر شہر کاشت کار کنونشن منعقد کرر ہے ہیں۔جن کا بنیاد ی مقصد اپنے کاشتکار بھائیوں کو یہ ترغیب دینا ہے کہ گندم وقت پر کاشت کریں۔ محکمہ زراعت کی ہدایت کے مطابق کھادوں کا مناسب استعمال کریں۔ وقت پر پانی دیں تاکہ گندم کی زیادہ سے زیادہ پیدوار حاصل کر سکیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا ترقی پسند زمیندار چالیس من اوسط پیداوار لے رہا ہے۔ لیکن صوبہ پنجاب کی گندم کی اوسط پیداوار کم ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہم اپنے صوبے کی اوسط پیداوار بڑھائیں۔ گزشتہ سال ہم نے کوشش کی اور اوسط پیداوار ساڑھے 31من تک لے آئے۔ رواں سال ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اوسط پیداوار میں دو سے تین من کا اضافہ کریں۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کاشتکاروں کو محکمہ زراعت کی تجاویز پر عمل کرنا ہوگا۔ محکمہ زراعت کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ہمارے پنجاب کا کاشتکار انتہائی محنتی ہے۔ جو نہ جاڑے کی سردی سے گھبراتا ہے اور نہ جون جولائی کی گرمی سے۔ پنجاب میں اوسط پیداوار بہتر کرنے کے لیے میں نے فیصلہ کیا کہ صوبہ کے ہر ضلع میں محکمہ زراعت کے افسران کو ساتھ لے کر جاؤں اور کاشتکاروں سے کہوں کہ وہ محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں۔ اُن کا کہنا تھا کہ بہاول پور ڈویژن بہت سے فصلات میں آگے ہے۔ اور انشا ء اللہ رواں سال بھی بہاول پور ڈویژن میں گندم کی پیداوار باقی ڈویژنز کے مقابلوں میں زیادہ ہو گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع پنجاب ڈاکٹر انجم علی بٹر کا کہنا تھا کہ ہمارا یہاں جمع ہونے کا مقصد گندم کی فصل پر بات کرنا ہے۔ گزشتہ سال پنجاب میں 21ملین ٹن گندم پیدا ہوئی۔ گندم کی اچھی پیداوار کے لیے کھادوں کا متناسب استعمال انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار کو وقت کا مناسب استعمال کرنا چاہیے۔ اس وقت گندم کی کاشت کے کے لیے انتہائی موضوع ہے۔ ہم گندم کی کاشت میں تاخیر بالکل نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی کاشتکاروں کو گندم کا اچھا ریٹ ملا۔ رواں سال ہماری کوشش ہو گی کہ یہ ریٹ بہتر ہو۔ ہم نہیں چاہتے کہ ہم دنیا سے گندم مانگتے رہیں۔ ہم نے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوارئرمنٹل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکڑ اقبال بندیشہ کا کہنا تھا کہ ہم کپاس کی ایسی اقسام پر کام کر رہے ہیں جو خطے میں گندم کی فصل کے لیے معاون ثابت ہوں۔ ہم کپاس کی ایسی اقسام تیار کرر ہے ہیں جو کم وقت میں تیار ہوں تاکہ آئندہ گندم کی فصل بروقت کاشت ہو سکے۔ تقریب کے آخر میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کا کہنا تھا کہ ہمارا کاشت کار ہر حالات میں مشکلات کا سامنا کرتا ہے لیکن محنت نہیں چھوڑتا۔ حکومت وقت کی احسن کسان دوست پالیسیاں لائق تحسین ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلرکی لیڈر شپ میں زرعی ترقی کے حوالے سے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈاکٹر اقبال بندیشہ اور اُن کی ٹیم خطے کے کاشتکاروں کی رہنمائی اور زرعی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ تقریب میں محکمہ زراعت پنجاب کے افسران، زرعی ماہرین، کاشتکار تنظیموں کے رہنما اور کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں پنجاب حکومت کی جانب سے کسان کارڈ تقسیم کیے گئے جبکہ بہتر پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکاروں میں شیلڈزبھی تقسیم کی گئیں۔

WhatsApp Image 2021-11-04 at 8.56.26 AM (1)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.