A high-level delegation from the educational institution of the People's Republic of China visited IUB
PRO No. 396 /23, dated 27.09.2023
Directorate of Public Relations, the Islamia University of Bahawalpur
A high-level delegation from neighboring People's Republic of China's Anhui University of Chinese Medicine and Tang China Education and Technology Limited visited Islamia University Bahawalpur. The delegation included Gui Shuang Ying Dean of School of Chinese Medicine, Tang Wai Dean of Faculty of Acupuncture, Moxibustion and Twin, Zhuo Yadong Dean of School of Humanities and International Education and Exchange, Li Hui Director of External Affairs, School of Humanities and International Education and Exchange, Maxima Director and Executive President Tang Pakistan, Wang Keyhong was the director of the strategic cooperation leg China and the ISSRSHKUR project manager leg Pakistan. On behalf of Islamia University Bahawalpur, Vice Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar, Registrar Prof. Dr. Moazzam Jameel, Dean Faculty of Medicine and Allied Health Sciences Prof. Dr. Saeed Ahmed, Principal College of Conventional Medicine Dr. Mohammad Asif, Registrar Prof. Dr. Moazzam Jameel, Director Media and Public Relations Shahzad Ahmed Khalid, faculty members and officers were present. On this occasion, an agreement was signed between Islamia University Bahawalpur, Anhui University of Chinese Medicine and Tang China Education and Technology for cooperation in the field of higher education. This agreement is part of cooperation between institutions of both countries in the field of higher education in the context of historic Pakistan-China friendship, under which manpower training, technology exchange and joint educational programs and projects will be launched to strengthen the already existing social, cultural and economic relations between the neighboring countries. . Under the agreement, bachelor's degree and MPhil programs will be started, which will create employment opportunities, promote physical and online teaching in addition to commercial, cultural, technical issues and will benefit teachers and students. Scholarships will be provided to male and female students to study with each other. Speaking on the occasion, Vice Chancellor, Prof. Dr. Naveed Akhtar said that Pakistan-China friendship is sound and the neighborly and brotherly relationship has been established for the past 70 years and is getting stronger day by day. The leadership of both the countries has always maintained this relationship. Islamia University Bahawalpur is benefiting from this fraternal relationship of both countries. In Pakistan, teaching and research is going on at a high level in 12 universities in the field of Oriental medicine. Islamia University Bahawalpur has a special position in Oriental Medicine and Allied Health Sciences. In this regard, cooperation with Chinese universities and institutions is being promoted. Recently, a high-level delegation of Islamia University visited Chinese universities and now the arrival of a Chinese university delegation to Islamia University Bahawalpur is very welcome. On this occasion, the representative of Anhui University of Chinese Medicine said that cooperation between the two universities for teaching and research is very important. He thanked the Vice-Chancellor and Principal College of Conventional Medicine for the excellent hospitality and appreciated the historic status of Bahawalpur and Jamia Islamia and the beauty of the campus.
پی آر او نمبر 396 /23
مورخہ 27.09.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
برادر ہمسایہ ملک عوامی جمہوریہ چین کی آنہوئی یونیورسٹی آ ف چائینز میڈیسن اور ٹانگ چائینز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈ کے اعلی سطحی وفد نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا دورہ کیا۔ وفد میں گوئی شوانگ ینگ ڈین سکول آ ف چائنیز میڈیسن، تانگ وائی ڈین فیکلٹی آف ایکیوپنکچر، موکسیبسٹن اینڈ ٹوئن، زہوئی یادونگ ڈین سکول آف ہیومینٹیزاینڈ انٹرنیشنل ایجوکیشن اینڈ ایکسچینج، لی ہوئی ڈائریکٹر خارجہ امور، سکول آف ہیومینٹیزاینڈ انٹرنیشنل ایجوکیشن اینڈ ایکسچینج، میکس ما ڈائریکٹر اینڈ ایگزیکٹو صدر ٹانگ پاکستان، وانگ کیہونگ ڈائریکٹر اسٹریٹجک کوآپریشن ٹانگ چائینہ اور یاسر شکور پروجیکٹ منیجر تانگ پاکستان شامل تھے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، ڈین فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد، پرنسپل کالج آف کنونشنل میڈیسن ڈاکٹر محمد آصف، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز شہزاد احمد خالد، فیکلٹی ممبران اور افسران موجود تھے۔ اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، آنہوئی یونیورسٹی آف چائینز میڈیسن اور ٹانگ چائینز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون کے لیے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ یہ معاہدہ تاریخی پاک چین دوستی کے تناظر میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں دونوں ملک کے اداروں کے مابین تعاون کا حصہ ہے جس کے تحت افرادی قوت کی تربیت، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور مشترکہ تعلیمی پروگراموں اور منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا تاکہ ہمسایہ ممالک کے مابین پہلے سے موجود سماجی، ثقافتی اور معاشی تعلقات مضبوط ہوں۔ معاہدے کے تحت بیچلر ڈگری اور ایم فل پروگرام شروع کیے جائیں گے جن سے تجارتی، ثقافتی، تکنیکی امور کے علاوہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا، فزیکل اینڈ آن لائن ٹیچنگ کا فروغ ہوگا اور اساتذہ اور طلباء وطالبات مستفید ہوں گے۔ طلباء وطالبات کو ایک دوسرے کے ہاں تعلیم حاصل کرنے کے لیے وظائف فراہم کیے جائیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے کہا کہ پاک چین دوستی صدا بہار ہے اور ہمسائیگی اور برادرانہ تعلق گزشتہ 70 سالوں سے قائم ہے اور دن بدن مضبوط ہو رہا ہے۔ دونوں ملکوں کی قیادت نے اس تعلق کو ہمیشہ دوام بخشا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور دونوں ملکوں کے اس برادرانہ تعلق سے مستفید ہو رہی ہے۔ پاکستان میں طب مشرق کے شعبے میں 12جامعات میں اعلیٰ سطح پر تدریس و تحقیق جاری ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور طب مشرق اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں خاص مقام رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں چینی جامعات اور اداروں سے تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں جامعہ اسلامیہ کے اعلیٰ سطح وفد نے چینی جامعات کا دورہ کیا اور اب چینی جامعہ کے وفد کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور آمد انتہائی خوش آئند امر ہے۔ اس موقع پر آنہوئی یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن کے نمائندے نے کہا کہ دونوں جامعات کے مابین تدریس و تحقیق کے لیے تعاون بہت اہمیت حامل ہے۔ انہوں نے بہترین مہمان نوازی پر وائس چانسلر اور پرنسپل کالج آف کنونشیل میڈیسن کا شکریہ ادا کیا اور بہاول پور اور جامعہ اسلامیہ کی تاریخی حیثیت اور کیمپس کی خوبصورتی کی تعریف کی۔