About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A one-day seminar on road safety was organized on the importance of compulsory use of helmet and driving license

PRO No. 364/24 dated 08.10.2024 
Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur
A one-day seminar on road safety was organized by the Directorate of Students Affairs, the Islamia University of Bahawalpur. The seminar emphasized the importance of compulsory use of helmet and driving license for students and faculty members riding motorcycles. This event was organized with the support of IUB Road Safety Awareness Society and Social Welfare Society and Traffic Police Bahawalpur. Dr Shakeel Akhtar Associate Professor Department of Political Science and Advisor IUB Road Safety Awareness Society welcomed the attendees. Police Driving School Principal Dr. Aamir Nazir gave a comprehensive presentation on the importance of helmets in preventing head injuries and fatalities among young riders. He also guided the participants on the procedure for obtaining a driving license. Prof. Dr. Asif Naveed Ranjha, Chairman Department of Social Work and Advisor IUB Social Welfare Society in his address emphasized the need for responsible road behavior and emphasized the important role of helmets in ensuring safety. Additional Director Students Affairs Dr. Syed Adnan Bukhari thanked the participants for their presence and expressed the commitment of the Islamia University of Bahawalpur to organize more such events in future. Students and faculty members of various faculties participated in the seminar. To provide driving license facility to the participants, there was a traffic police mobile van providing comprehensive driving license services.


WhatsApp Image 2024-10-08 at 1.28.50 PM

پی آر او نمبر 364/24
مؤرخہ 08.10.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاولپور (پ ر) ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں موٹر سائیکل چلانے والے طلبا ؤ طالبات اور فیکلٹی ممبران کے لیے ہیلمٹ کے لازمی استعمال اور ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس تقریب کا انعقاد آئی یو بی روڈ سیفٹی اویئرنیس سوسائٹی اور سوشل ویلفیئر سوسائٹی اور ٹریفک پولیس بہاولپور کے تعاون سے کیا گیا۔ ڈاکٹر شکیل اختر ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ پولیٹیکل سائنس اور ایڈوائزر آئی یو بی روڈ سیفٹی اویئرنس سوسائٹی نے حاضرین کا خیر مقدم کیا۔ پولیس ڈرائیونگ سکول کے پرنسپل ڈاکٹر عامر نذیر نے نوجوان سواروں میں سر پر چوٹ لگنے اور اموات کو روکنے کے لیے ہیلمٹ کی اہمیت پر ایک جامع پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے شرکاء کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے طریقہ کار کے بارے میں بھی رہنمائی کی۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک اور ایڈوائزرآئی یو بی سوشل ویلفیئر سوسائٹی نے اپنے خطاب میں سڑک کے ذمہ دارانہ رویے کی ضرورت پر زور دیا اور حفاظت کو یقینی بنانے میں ہیلمٹ کے اہم کردار پر زور دیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر سید عدنان بخاری نے شرکاء کی حاضری پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ایسی مزید تقریبات منعقد کرنے کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے عزم کا اظہار کیا۔ سیمینار میں طلباء اور مختلف فیکلٹیز کے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ شرکاء کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کرنے کے لیے، ٹریفک پولیس کی ایک موبائل وین موجود تھی جو ڈرائیونگ لائسنس کی جامع خدمات سرانجام دے رہی تھی


WhatsApp Image 2024-10-08 at 1.28.33 PMWhatsApp Image 2024-10-08 at 1.28.34 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.