About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A one-day Smart City Expo organized by Solar Power Park, Directorate of Engineering, IUB was held at BJC

پی آر او نمبر 23/51
مورخہ 06.02.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
 وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا ہے کہ جامعہ اسلامیہ مستقبل کی توانائی کی ضروریات کے مطابق سمارٹ سٹی پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔ اس منصوبے سے مستقبل میں شہروں اور دیہی علاقوں کو قابل تجدید توانائی کے دیرپا ذرائع سے مستفید کیا جائے گا جو ماحول دوست ہوں گے۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار سولر پاور پارک ڈائریکٹوریٹ آف انجینئرنگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام سمارٹ سٹی ایکسپو کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرصدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری ذولفقار علی مان، ایڈیشنل کمشنر ریونیو حق نواز، ایڈیشنل کمشنر فیصل عطاء، ایڈیشنل کمشنر عامر نوازکھچی، اسسٹنٹ کمشنر محمد طیب، اسسٹنٹ کمشنر سٹی انعم فاطمہ، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی، ڈین فیکلٹی آف کیمسٹری اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین طاہر، رجسٹرار وڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹل پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ کامرس پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال، ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی، ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد، ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹرسعید احمد بزدار، ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنز شہزاد احمد خالد، سیکرٹری بہاول پور جم خانہ ملک اعجاز ناظم، سینئر فیکلٹی ممبران اور اساتذہ موجود تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن کے ویژن کے مطابق دیرپا ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے بہت سے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے ان میں انٹریونیورسٹی کنسورشیم برائے ماحولیات، 2.5 میگاواٹ شمسی توانائی پراجیکٹ جسے توسیع دے کر 4 میگا واٹ بنا یا جائے گا، گرین کیمپس پراجیکٹ، فاضل مواد سے توانائی کے حصول، ڈرین واٹرسے توانائی کا حصول، جدید ترین زرعی منصوبوں اور چولستان میں بارش کے پراجیکٹ کے ذریعے ایگرو اکنامک زون کا قیام اور دیگر منصوبوں پر عمل کر رہی ہے۔ یونیورسٹی سائنسدان اور محققین ملکی ترجیحات اور ضروریات کے مطابق اپنے تحقیقی منصوبے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری ذولفقار علی مان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں شمسی توانائی اور قابل تجدید توانائی کے منصوبے پر طلباء وطالبات کے بنائے ہوئے منصوبوں کو سراہا۔ ایڈیشنل کمشنر صدر محمد فیصل عطاء نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی محنت اور وطن سے محبت ان کے تحقیقی کام سے واضح طور پر عیاں ہیں۔ اس موقع پر سمارٹ سٹی ایکسپو کے فوکل پرسن انجینئر فیضان فرحت کی کاوشوں کو سراہا گیا۔


smart expo

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.