About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A seed bank has been set up to preserve the unique botanical resources of the Cholistan desert, Dr Muhammad Abdullah

پی آر او نمبر 230/24
مؤرخہ 08.07.2024 
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) ڈائریکٹر چولستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزرٹ اسٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر محمد عبداللہ نے کہا ہے کہ صحرائے چولستان کے منفرد نباتاتی خزانے کو محفوظ کرنے کے لیے ایک سیڈ بینک قائم کیا گیا ہے تاکہ چولستان کے مقامی پودے اور درخت کی افزائش ہمیشہ برقرار رہے۔ انہوں نے کہا کہ صحرائے چولستان پاکستان کا ایک انوکھا بنجر علاقہ ہے، جو غیر معمولی ماحولیاتی اہمیت اور بھر پور حیاتیاتی تنوع کا حامل ہے۔ سخت موسمی حالات کے باوجود یہ مختلف قسم کے مقامی جنگلی پودوں، درخت، جھاڑیوں، جڑی بوٹیوں اور گھاس کا گھر ہے جو اس صحرا میں بے صدیوں سے افزائش پا رہے ہیں۔ اس سیڈ بنک کا قیام خطے کے مقامی جنگلی بیجوں کا  تحفظ، بحالی اور ماحولیاتی استحکام ہے۔ اس عظیم مقصد کے لیے چولستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزرٹ اسٹڈیز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان کے درمیان مقامی صحرائی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ مقامی پودوں کے بیج بینک کے لیے یہ مشترکہ کوشش نہ صرف ماحولیاتی توازن کی حفاظت کرتی ہے بلکہ صحرائی پودوں کے تحفظ میں بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ ہمارے محققین، طلباء وطالبات اور دیگر معاون عملہ چولستان کے مقامی پودوں کے سیڈ بینک کے قیام کے لیے ہمیشہ فعال رہتے ہیں۔ اس سیڈ بینک کا مقصد پودوں کی متنوع انواع کی حفاظت کرنا ہے جو اس منفرد سخت ماحولیاتی نظام میں پروان چڑھتی نباتاتی حیات کا تحفظ اور انہیں موسمیاتی تبدیلی، رہائش گاہ کے نقصان اور دیگر بشری عوامل کے خطرے سے بچانا ہے۔ مقامی بیجوں کو منظم طریقے سے جمع کرنے، ذخیرہ کرنے اور محفوظ کرنے سے آنے والی نسلوں کے لیے ان پودوں کی بقا کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ سیڈ بینک کے قیام کے ذریعے ہم صحرائے چولستان کے قدرتی ورثے کی حفاظت کرسکتے ہیں اور ماحولیاتی چیلنجوں کے خلاف اس کی صلاحیت کو بڑھا سکتے ہیں۔

 

WhatsApp Image 2024-07-08 at 4.01.42 PM

 

WhatsApp Image 2024-07-08 at 5.05.44 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.