About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A seminar on "Peaceful Co-existence in the light of Seerat-ul-Nabi ﷺ " was held at Abbasia Campus, IUB

PRO No. 328/24 dated 11.09.2024
Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur
The Department of World Religions and Interfaith Harmony, the Islamia University of Bahawalpur organized a seminar in the light of the Prophet's (Peace Be Upon Him) story on peaceful co-existence in connection with the month of Rabi-ul-Awal. Malik Zaheer Iqbal Channar Deputy Speaker of Punjab Assembly was the chief guest of the event while Mufti Intikhab Ahmed Member of Islamic Ideological Council was the guest of honour. On this occasion Prof. Dr. Shazia Anjum Dean Faculty of Chemical and Biological Sciences, Prof. Dr. Rubina Bhatti Dean Faculty of Social Sciences, Prof. Dr. Muhammad Amjad Dean Faculty of Engineering and Technology, Prof. Dr. Jawad Iqbal Dean Faculty of Management Sciences and Commerce, Qari Abdul Sattar , senior teachers, officers and students were present. Malik Zaheer Iqbal Channar Deputy Speaker Punjab Assembly appreciated the organization of the seminar on the subject of Seerat-ul-Nabi (Peace Be Upon Him). Malik Zaheer Iqbal Channar said that Prophet (Peace Be Upon Him) life is the way of salvation for us. We can live our lives according to the principles of Islam and improve the religion and the world by following his teachings. He said that the Islamia University of Bahawalpur is a great institution and the teachers are respected who are promoting Islamic teachings. Mufti Intikhab Ahmad said in his address that Allah sent Prophet Muhammad as a mercy for the whole universe. His goodness is the source of success for all human beings in this world and the hereafter. Prof. Dr. Shazia Anjum Dean Faculty of Chemical and Biological Sciences thanked all the guest participants. She said that the purpose of today's ceremony is to fully incorporate Islam into our lives by following the teachings of the Prophet (PBUH) so that we can be successful in this world and the hereafter. His life is a model for all human beings by adopting which we can be successful. Today, we need to incorporate these bright examples of the Prophet's life in our lives to create a peaceful and moderate society. These teachings of peaceful co-existence are not only for Muslims but for the entire humanity. Dr. Sajeela Kausar, Chairperson, Department of World Religions and Interfaith Harmony, delivered the welcome speech and thanked all the guests for coming.

 

WhatsApp Image 2024-09-11 at 2.09.35 PM

 

پی آر او نمبر 328/24
مؤرخہ 10.09.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاولپور (پ ر) شعبہ ادیان عالم و بین المذاہب ہم آہنگی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں پر امن بقائے باہمی سیر ت النبی ﷺ کی روشنی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ملک ظہیر اقبال چنٹر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مہمان اعزاز مفتی انتخاب احمد ممبر اسلامی نظریاتی کونسل تھے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس، قاری عبدالستار، سینئر اساتذہ کرام، افسران اور طلبا و طالبات موجود تھے۔ ملک ظہیر اقبال چنٹر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سیرت النبیﷺ کے موضوع پر سیمینار کے انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ  کی زندگی ہمارے لیے راہ نجات ہے۔ ہم آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی کو اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارسکتے ہیں اور دین و دنیا سنوار سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور عظیم آثاثہ ہے اور اساتذہ کرام قابل احترام ہیں۔ مفتی انتخاب احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺ کو تمام کائنات کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ تمام انسانوں کے لیے دنیا اور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔ ہم خوش قسمت لوگ ہیں کہ ہم آپﷺ کی امت سے ہیں۔ قرآن پاک میں ارشاد ہے کہ آپ ﷺ کو تمام کائنات کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے۔ زمانہ جہالت میں لوگ اپنی بیٹیوں کو زندہ دفن کردیتے تھے اور لڑائی جھگڑے بہت عام بات تھی لیکن آپﷺ کی آمد کے بعد ریاست میں تمام انسانوں کو حقوق دیئے گئے۔ اسلام ایک دوسرے کی مدد کرنے اور داد رسی کا حکم دیتا ہے۔ آپ ﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لیے کھلی کتاب ہے۔ ہمیں آپﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ آج کی تقریب ہمارے لیے درس ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ رہیں۔ بین المذاہب لوگوں کے ساتھ بھی اچھا سلوک کریں اور ان کے حقوق ادا کریں۔ تاریخ اسلام میں ہم دیکھتے ہیں کہ آپ ﷺ نے جو معاہدے کیے ان کو پورا کیا اور نہ صرف مسلمانوں کے ساتھ معاہدوں کی پاسداری کی بلکہ کافروں کے ساتھ بھی کیے ہوئے معاہدوں کو پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی بنیاد بھی اسلامی تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر مضامین کی تعلیم کے لیے رکھی گئی جو آج نہ صرف پاکستان بلکہ انٹرنیشنل لیول پر بھی اپنی پہچان بناچکی ہے اور معاشرے میں اپنا فعال کردار ادا کررہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے تمام مہمان شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اسلام کو اپنی زندگیوں میں مکمل طور پر داخل کرنا ہے تاکہ ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوسکیں۔ آپ ﷺ کی زندگی تمام انسانوں کے لیے ایک نمونہ ہے جس کو اپناتے ہوئے ہم کامیاب ہوسکتے ہیں۔ آج ہمیں سیرت النبی ﷺ کی ان روشن مثالوں کو اپنی زندگیوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایک پرامن اور معتدل معاشرہ تشکیل دے سکیں۔ پرامن بقائے باہمی کی یہ تعلیمات صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہیں۔ ڈاکٹر سجیلہ کوثر چیئرپرسن شعبہ ادیان عالم و بین المذاہب ہم آہنگی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور تمام مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سیمینار کے انعقاد اور سرپرستی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کا شکریہ ادا کیا۔

 


WhatsApp Image 2024-09-10 at 4.09.11 PM (1)WhatsApp Image 2024-09-10 at 4.09.11 PMWhatsApp Image 2024-09-10 at 4.09.10 PM

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.