About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A Seminar on Social Diversity and Employment Opportunities at IUB

پی آر او نمبر 21/676مورخہ19.11.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل لنکجز کے زیر اہتمام کینیڈا میں سماجی تنوع اور ملازمت کے مواقع پر سیمینار منعقد ہوا۔ کینیڈا سے آئے ہوئے سماجی رہنما آصف خان نے کہا کہ ان پر اپنی مٹی کا قرض ہے اور وہ اب تک سینکٹروں نوجوانوں کو کینیڈا میں اعلیٰ تعلیم اور ملازمت کے لیے مواقعے فراہم کر چکے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء وطالبات کے لیے ہر سال 10سکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ دو طلباء وطالبات کو پہلے سمسٹر کے درمیان رہائش اور اخراجات کے لیے مالی مدد بھی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سینکٹروں برس پہلے ایک خوشحال ترین علاقہ تھاجہاں کی دستکاریاں اور مصنوعات مصری،عراقی اوردوردراز علاقوں کو برآمد ہو تی تھیں۔ آج یہ علاقہ معاشی بدحالی کا شکار ہے اور یہاں کے نوجوان اعلیٰ تعلیم اور ملازمت کے مواقعوں سے مرحوم ہیں۔ انہوں نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ جن کی بدولت وہ یونیورسٹی میں آگاہی سیشن کر پائے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکجز ڈاکٹر عابد شہزاد نے کہا کہ آصف خان ایک دردمند انسان ہے جو اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں۔ ان کی جانب سے 10سکالرشپس کی فراہمی انتہائی خوش آئند ہے۔ ماریہ انصاری پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن نے کہا کہ کینیڈا میں پائے جانے والے ثقافتی تنوع اور 147قوموں کا محبت اور رواداری سے رہنا دوسرے ممالک کے لیے مثال ہے۔ ہماری معاشرہ بھی امن، اخوت اور محبت کی روایات رکھتا ہے۔ اس موقع پرنامور صحافی اور دانشوار رازش لیاقت پوری اور سینئر فیکلٹی ممبر فرجاد فیض بھی موجود تھے۔

WhatsApp Image 2021-11-19 at 6.40.38 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.