About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

A seminar titled "Study of Religions and Future Opportunities" was organized at IUB

پی آر او نمبر 62/25
مؤرخہ 09.02.25
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 
شعبہ ادیان عالم وبین المذاہب ہم آہنگی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام مطالعہ ادیان اور مستقبل کے مواقع کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر سعید الرحمن صدر شعبہ علوم اسلامیہ انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب اور پروفیسر ڈاکٹر غلام شمس الرحمن صدر شعبہ مطالعات بین المذاہب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بطور مہمان مقررین شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر غلام شمس الرحمن نے اسلامی، یورپی اور ہندوستانی تاریخ کی روشنی میں مطالعہ ادیان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مطالعہ ادیان کے طالب علم کو صرف تعلیم و تربیت کے میدان تک محدود ہونے کی بجائے صحافت اور سفارت کے شعبوں میں بھی قدم رکھنا ہوگا۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید الرحمن نے حاضرین مجلس کی توجہ اسلامی میراث میں موجود ایسے واقعات کی دلائی جو ماضی میں دیگر اقوام کے ساتھ اسلام کے مضبوط تعلق کو ظاہر کرتے رہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن نے اختتامی خطبے میں کہا کہ اسلام اپنی جامعیت کے لحاظ سے دنیا کا مستند ترین مذہب ہے اور بطور مسلمان ہمیں اسلام کے شایان شان طرزِ عمل اختیار کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر سجیلہ کوثر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالعہ ادیان عالم اور بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

 

WhatsApp Image 2025-02-09 at 12.30.46 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.