About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A series of events was organized by the Islamia University of Bahawalpur, on the occasion of "Rabi-ul-awal"

پی آر نمبر 454/22
 مورخہ 18.11.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
تقریبات ہفتہ شانِ رسالت مآب ؐ
سیرت چیئر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر اہتمام بسلسلہ تقریبات”ہفتہ شان رسالت مآ بؐ، سیرت النبیؐ  سیمینار اور کل پاکستان بین الجامعاتی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات کا افتتاحی پروگرام’سیرت النبیؐ  سیمینارخواجہ غلام فرید آڈیٹوریم، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں انعقاد پذیر ہوا، جس میں نامور عالم دین علامہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے بطور مہمان مقرر شرکت فرمائی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر غلام حیدر، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ علوم اسلامیہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے انجام دئیے۔ ڈاکٹر سجیلہ کوثر، ڈائریکٹر سیرت چیئر، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اپنے خطبہ میں ڈاکٹر سجیلہ کوثر، ڈائریکٹر سیرت چیئر نے مہمان مقرر علامہ محمد رضا ثاقب مصطفائی، امیر بین الاقوامی تحریکِ نظام مصطفیٰ ؐکو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور تشریف لانے پر خوش آمدید کہا، اور سیرت چیئر کی دعوت پر سیرت النبیؐ  سیمینار میں بطور مہمان مقرر شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی خصوصی دلچسپی اور جملہ انتظامی مراحل میں معاونت کو بھر پور سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر سجیلہ کوثر نے سیرت چیئر کے مقامی اور ملکی سطح پر سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے آٹھ بین الاقوامی کانفرنسز، دو قومی سیرت کانفرنسز، ایک قومی قرآن کانفرنس، درجنوں کتبِ سیرت ومقالات سیرت کی اشاعت، کئی تربیتی ورکشاپس، تحصیل اور ضلعی سطح پر طلباء وطالبات کے مابین حسنِ قرآت، حسنِ نعت، اور تقریری مقابلہ جات کے لامتناہی سلسے کا ذکر کیا۔ سیرت النبیؐ ؐسیمینار اور ’کل پاکستان بین الجامعاتی مقابلہ جات‘ کا انعقاد سیرت چیئر کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت اور اس لامتناہی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ علامہ محمد رضا ثاقب مصطفائی، امیر بین الاقوامی تحریکِ نظام مصطفیٰ ؐ، نے ''عصر حاضر کے سماجی مسائل اور ان کا حل: سیرت رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں ''عنوان پر اثر انگیز گفتگو کی۔ انہوں نے ملک کی تاریخی وعلمی درسگاہ کے زیر سایہ کام کرنے والی سیرت چیئر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر انتظام منعقدہ سیرت النبیؐ سیمینار میں شرکت کو اپنے باعثِ صد افتخار قراردیا۔ انہوں نے سیرت النبیؐ سے متعلقہ حدیثِ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو بنیاد بناتے ہوئے قرآن کریم کو رسالت مآبؐ کی سیرت کا بنیادی مصدر بتایا۔ سماجی مسائل کے حل کے لیے قرآن وسنت اور سیرتِ رسالت مآبؐ سے حاصل ہونے والی ہدایات کو بنیاد قرار دیا۔ نیز صلہ رحمی، اقرباء کی دل جوئی، ضرورت مندوں کی معاونت، اور مسافروں کی خبر گیری پر بھر پور توجہ دلائی۔ نیز نبوی اخلاقیات؛ صدق، امانت، دیانت، ایفائے عہد، عفو ودرگزر،شجاعت،  حسنِ سلوک اور احسان پر بات کرتے ہوئے سیرتِ رسالت مآبؐ سے ہدایت کی روشنی لینے اور اس سے فیض یاب ہونے کو تمام سماجی مسائل کا حل بتایا۔ آخر میں پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمان، ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ نے صدارتی خطبہ پیش کیا۔ اس موقع پر اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

shan urdu1


 


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.