About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A three-day practical workshop on online earning procedures was organized at the IUB

پی آر او نمبر277/23، مورخہ 05.07.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ کامرس اسلامیہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام آن لائن روزگارکے طریقہ کار پر تین روزہ ورکشاپ
شعبہ کامرس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام آن لائن روزگار کے طریقہ کار پر تین روزہ عملی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ کے ریسورس پرسن او ٹی ایس سے صہیب انجم تھے۔ انہوں نے طلباء کو آن لائن روزگار کے مختلف پلیٹ فارمز پر تربیت دی۔ شرکاء کو فائیور، فری لانسر، اپ ورک وغیرہ پر عملی تربیت دی گئی۔ ورکشاپ میں انہوں نے شرکاء کو آن لائن پیسے کمانے کے مختلف طریقوں کی تربیت دی۔ اس میں ملحقہ مارکیٹنگ، آن لائن سروے، آن لائن مصنوعات اور خدمات کی فروخت، بلاگنگ اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ شامل تھی۔ مزید طلباء کو مختلف اکاؤنٹنگ سوفٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے اکاؤنٹنسی اور بک کیپنگ کی خدمات فراہم کرنے کی عملی تربیت دی گئی۔ اس ورکشاپ میں چالیس سے زائد طلباء نے حصہ لیا اور بہت مفید چیزیں سیکھیں۔ طلباء کا تعلق بی ایس کامرس، بی ایس ای کامرس سے تھا۔ اس ورکشاپ کا انتظام ڈاکٹر شعیب اسلم اور ان کی ٹیم نے کیا۔ چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف کامرس نے خصوصی ورکشاپ کے انعقاد پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا شکریہ ادا کیا۔

 

online earning trainnig

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.