About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Academic Council Meeting approves online classes and assessment

پی آر او نمبر 118/20،مورخہ24جون 2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی اکیڈمک کونسل کا آن لائن اجلاس انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈینز، ڈائریکٹر اکیڈمکس، کوالٹی ایشورنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کنٹرولر امتحانات، خزانہ دار اور رجسٹرار نے شرکت کی۔ اجلاس میں سپرنگ سمسٹر 2020کے دوران منعقد کی گئی آن لائن کلاسز کا جائزہ لیا گیا اور کمپوزٹ آن لائن امتحانات کے بارے میں فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے آن لائن امتحانات سے متعلقہ جامع پالیسی کی منظوری دے دی جس میں اساتذہ اور طلباء کی ہیلتھ پالیسی، آن  لائن کلاسز، لرننگ مینجمنٹ سسٹم، آن لائن امتحانت سے متعلق پالیسی شامل ہے۔اجلاس میں یہ طے پایا کہ ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح پر تحقیق پر مبنی سرگرمی ہونے کے ناطے اساتذہ کو اختیار دیا گیا کہMCQsامتحان کی بجائے اسائنمنٹ اور وائیوا(Viva) امتحان لے لیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسے پروگرامز جو مختلف کونسلز کے تحت چل رہے ہیں وہاں پر یونیورسٹی کی آن لائن امتحانات کی پالیسی اور کونسلز کی پالیسی میں مکمل ہم آہنگی رکھی جائے۔۔تمام ڈینز یونیورسٹی کی جانب سے نوٹیفائی کی گئی آن لائن کمپوزٹ امتحانات کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاہم تھوڑی بہت تبدیلی متعلقہ شعبے کی ضروریات کے مطابق کی جا سکتی ہیں۔ مگر مزید اسائنمنٹس دینے سے اجتناب کیا جائے تاکہ سمسٹر بروقت اختتام پذیر ہو۔ ڈائریکٹر اکیڈمکس امتحانات دوہرانے اور اس سے متعلقہ فیس سے متعلق پالیسی جاری کریں گے۔ یونیورسٹی کمپوزٹ امتحانات سے متعلق شیڈول جہاں ضرورت ہو اسے دو حصوں میں منقسم کرے اور اساتذہ کی جانب سے ایم سی کیوز(MCQs) بنانے سے متعلقہ شیڈول واضح کریگی۔ امتحانات کے نتائج یونیورسٹی ویب سائٹ پر آویزاں کیے جائیں گے۔ رزلٹ کارڈ ز بذریعہ ای میل، کوریئر سروس بھیجے جائیں گے۔ فیل شدہ طلباء کو فیس کی ادائیگی کے بعد دوبارہ امتحانات کی اجازت دی جائیگی۔ دوردراز علاقوں کے طلباء اور آئی ٹی سہولت نہ رکھنے والے طلباء وطالابت سمسٹر فریز کر اسکیں گے۔ کمپوزٹ امتحانات پاس کرنے والے طلباء وطالبات اگلے سمسٹر کے لیے آن لائن ذرائع سے فیس جمع کرائیں گے۔ آئندہ سمسٹر کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ملحقہ کالجز اور پرائیوٹ طلباء وطالبات کا آن لائن امتحانات بذریعہ ایم سی کیوز کرانے کے لیے کنٹرولر امتحانات جامعہ پالیسی جاری کریں گے۔ 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.