About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

According to the instructions of the government, Ushra Shaan Rahmat-ullil-aalameen celebrations are going on in the IUB

پی آر نمبر 385/22
مورخہ 08/10/2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں حکومت کی ہدایات کے مطابق عشرہ شان رحمت اللعالمین تقریبات جاری ہیں۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی رہنمائی میں تمام فیکلٹیوں اور کیمپسز میں نعت خوانی اور سیرت النبی ؐ سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریبات سیرت چیئر جامعہ اسلامیہ کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے کی پہلی تقریب مقابلہ حسن قرات کا انعقاد غلام محمد گھوٹوی ہال عباسیہ کیمپس منعقد ہوئی۔ جس میں ضلع بھر کے کالجز سے طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔ اسی سلسلے میں ڈیپارٹمنٹ آف قرانک سٹڈیز اور ڈیپارٹمنٹ آف عربی کے زیر اہتمام سید سلیمان ندوی آڈیٹوریم میں سیرت سیمینار بسلسلہ عشرہ شان رحمت اللعالمین منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن نے کی۔ پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ خالد قریشی چیئر پرسن شعبہ عربی نے خطبہ استقبالیہ میں تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ مہمان خصوصی معروف مذہبی سکالر، 35 سے زائد کتب کے مصنف و مترجم، ڈاکٹر علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان، چیئرمین البدر فاؤنڈیشن پاکستان، ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب تھے۔ مہمانان گرامی میں مذہبی سکالرحافظ اسامہ بخاری، ڈاکٹر محمد عمران چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز، ڈاکٹر سجیلہ کوثر ڈائریکٹر سیرت چیئر، ڈاکٹر ابوالحسن شبیراحمد چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف حدیث، ڈاکٹر محمد سعید شیخ ایڈوائزر قرات اینڈ نعت سوسائٹی تھے۔ سیمینار میں پی ایچ ڈی اور ایم فل سکالرز کی کثیر تعداد کے علاوہ دیگر طلباء و طالبات اور عمائدین شہر بھی شریک تھے۔ سیمینار میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد اکرم الازہری نے سرانجام دیئے۔ آخر میں تقریب کے آرگنائزر ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف قرآنک سٹڈیز نے تمام مہمانان گرامی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سیرت سیمینار بسلسلہ عشرہ رحمۃ للعالمین کی مناسبت سے صحابیِ رسول حضرت حسان بن ثابتؓ کی معروف نعتیہ رباعی اور ترجمہ پیش کیا۔

sirat nabi SSN audit urdu



 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.