About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Admission Drive for Spring Semester 2023 at IUB

پی آر او نمبر 01/23
  مورخہ 03.01.2023 
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں سپرنگ ایڈمیشن 2023 کی داخلہ مہم جاری ہے۔ امسال بہاول پور، بہاولنگر، رحیم یار خان، لیاقت پور اور احمد پور کے کیمپسز میں بی ایس کے200 مارننگ اور ایوننگ پروگراموں جبکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے 148 پروگراموں میں داخلے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر گزشتہ برس کی طرح عباسیہ کیمپس میں ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس، ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی اور ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کے زیر اہتمام مرکزی ایڈمیشن سیل ورابطہ دفتر آنے والے طلباء وطالبات کو خوش آمدید کہہ رہا ہے۔ اس سال بھی ڈویژن بہاول پور کے دور افتادہ علاقوں کے طلباء وطالبات اور والدین کی سہولت کے لیے رحیم یار خان، بہاولنگراور لیاقت پور میں بھی خصوصی داخلہ سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں پر داخلوں سے متعلق معلومات اور رہنمائی، کیریئر کونسلنگ اور آن لائن اپلائی کرنے سے متعلق سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں گزشتہ سال بہترین آن لائن داخلہ پورٹل اور مرکزی ایڈمیشن سیل کے قیام کے نتیجے میں داخلوں کے لیے 1,45,000 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں اور ان داخلوں کے بعد یونیورسٹی میں طلبہ کی تعداد 65 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جوتین برس کے اندر تین گنا سے بھی زائد ہے۔ جس کے نتیجے میں جامعہ اسلامیہ بہاولپور پاکستان میں ایک بڑی جامعہ بن چکی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کیریئر بلڈنگ پروگرام کے تحت تمام طلباء و طالبات کو ملازمت اور انٹر پرینیورشپ کے لیے تیار کر رہا ہے۔ ا سلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بورڈ پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات کو مفت ایڈمیشن اور سکالرشپ پروگرام فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان میں احساس اسکالر شپ پروگرامز میں سب سے زیادہ سکالر شپ حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کا تعلق اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے سکالرشپ ہیں جو یونیورسٹی وفاقی، صوبائی اور اپنے ذرائع سے فراہم کر رہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور طلباء وطالبات کو بہترین سفری سہولت فراہم کر رہی ہے اور اس سلسلے میں قریبی قصبات کے طلباء وطالبات کو بھی سفری سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ طلباء و طالبات کے لیے معیاری ہاسٹلز کی سہولت بھی موجود ہے۔ ایک بہترین میڈیکل سینٹر بھی ہے۔ ہمارے پاس 600 سے زائد پی ایچ ڈی کوالیفائیڈ اساتذہ ہیں، 1200سے زائد فل ٹائم اور 1600 سے زائد اساتذہ پارٹ ٹائم میں موجود ہیں۔ ہمارے اساتذہ انٹرنیشنل کوالیفائیڈ ہیں اور وہ طلبا و طالبات کو دیگر ہم نصابی سرگرمیوں اور کیریئر کونسلنگ میں رہنمائی کرتے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں تاکہ انفرانسٹرکچر میں اضافہ ہو۔حال ہی میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کمپیوٹر سائنس اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا تھا۔ دیگرتین بڑی عمارات کی تعمیر جاری ہے۔بسوں کی تعداد میں 25نئی بسوں کا اضافہ کیا گیا ہے جو آئندہ آنے والا سمسٹر ہے اس کے لئے ہر طرح کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔بی ایس پروگرامز میں آن لائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 10جنوری ہے جبکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے پروگراموں میں آن لائن داخلہ اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 31جنوری 2023 ہے۔

 

spring 2023


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.