About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Admission Open in Faculty of Management Sciences and Commerce

پی آر او نمبر154/20، مورخہ 23-7-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انجینئر پروفیسر ڈاکٹرا طہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس پاکستان بھر میں مینجمنٹ کے شعبے میں ممتاز مقام حاصل کر چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس نے حالیہ داخلہ مہم سے متعلق اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ مینجمنٹ سائنس کو سکول آف مینجمنٹ، بزنس اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز کا درجہ دے دیا گیا ہے جس میں 9شعبہ جات قائم ہیں۔ یہ سکول سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت میں قائم ہے جس کے کلاس رومز اور کمپیوٹر لیبارٹریز مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ اور جدید سہولیات سے لیس ہیں۔ جنوبی پنجاب کی سماجی اور معاشی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس سکول میں ٹورازم مینجمنٹ اور انٹرپرینور شپ جیسے جدید مضامین میں ڈگری پروگرام شروع کرائے جا رہے ہیں۔ گزشتہ ایک برس میں اس شعبے کے زیر اہتمام تین بین الاقوامی کانفرنسز منعقد کی گئیں جن میں نامور ملکی اور غیر ملکی مندوبین شریک ہوئے۔ حالیہ داخلہ مہم سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شعبہ کامرس اور اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس میں بی ایس اور ماسٹر پروگراموں میں داخلے جاری ہیں جبکہ سکول آف مینجمنٹ، بزنس اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز میں شعبہ مینجمنٹ سائنس، ٹیکنالوجی مینجمنٹ، انوویشن اینڈ انٹرپرینور شپ، ٹورازم اینڈ ہوسپٹیلٹی مینجمنٹ، ہیومین ریسورس مینجمنٹ میں بی بی اے پروگراموں کے داخلے جاری ہیں۔ اِسی طرح انٹرپرینورشپ اور ٹورازم مینجمنٹ میں ایک سالہ ڈپلومہ بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔ 

Faculty of Managment Science

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.