About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Admissions going on in IUB Engineering Faculty

پی آر او نمبر171/20، مورخہ 07-8-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبو ب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی رہنمائی میں فیکلٹی آف انجینئرنگ تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کر رہی ہے۔ فیکلٹی میں نئے شعبہ جات کے قیام، فیکلٹی ممبران کی تعیناتی اور لیبارٹریوں کی اَپ گریڈیشن کی بدولت اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئرنگ کے شعبے میں وطن عزیز میں ایک ممتا ز مقام حاصل کر چکی ہے۔ اس بات کا اظہار انجینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور جنوبی پنجاب کی واحد یونیورسٹی ہے جہاں انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی پروگرام جاری ہیں۔ جامعہ میں فیس سٹرکچر انتہائی کم ہے جبکہ ہاسٹل، ٹرانسپورٹ اور میڈیکل جیسی سہولیات انتہائی معیاری ہیں۔ اِسی طرح پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے جامعہ اسلامیہ ے انجینئرنگ پروگراموں کی توثیق کی گئی ہے۔آئندہ سیشن کے لیے الیکٹریکل انجینئرنگ، الیکٹرانک انجینئرنگ، کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ، ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ اور سول انجینئرنگ کے شعبہ جات میں داخلے جاری ہیں۔ فیکلٹی آف انجینئرنگ کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئر نگ اور الیکٹرانک انجینئرنگ میں ایم ایس میں داخلے مہیا کر رہی ہے جبکہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کے داخلے ہو رہے ہیں۔ اس سال اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ٹیسٹنگ سروس انجینئرنگ کے پروگراموں میں داخلہ ٹیسٹ منعقد کر رہی ہے۔ 

Faculty of Engineering

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.