About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Allama Iqbal’s poetry and ideas serve as a lighthouse for Muslims worldwide, not just in Pakistan. Dr. Rafiq ul Islam

پی آر او نمبر 427/24
مؤرخہ 20.11.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاولپور (پ ر) علامہ محمد اقبال کی شاعری اور فکر پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم ممالک اپنے نوجوانوں کی فکری اور عملی تربیت کے لیے ان کے افکار عالیہ سے استفادہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام چیئرمین شعبہ اقبالیات و فلسفہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے '' تین روزہ بین الاقوامی اقبال کانفرنس '' کے ایک سیشن سے صدارتی خطاب کے دوران میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا شعبہ اقبالیات علامہ محمد اقبال کے آفاقی پیغام کے عالمی سطح پر فروغ کے لیے انتہائی کوشاں ہے۔ نور مبارک یونیورسٹی قازقستان میں اقبال اسٹڈی سینٹر کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے اپنے موجودہ دورہ ایران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چار ایرانی جامعات اقبال اسٹڈی سینٹرز کے قیام پر راضی ہیں کہ جن کے کلی اخراجات وہ جامعات خود برداشت کریں گی جب کہ دو جامعات نے اقبال اسٹڈیز میں انٹرنیشنل پوسٹ ڈاکٹریٹ کے اجرا کے حوالے سے رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔ کانفرنس کا انعقاد اقبال اکیڈمی (پاکستان) اور ای سی او کلچرل انسٹی ٹیوٹ (تہران) کے تعاون سے لاہور میں کیا گیا تھا- کانفرنس میں افغانستان، ایران، بنگلہ دیش، برطانیہ، تاجکستان، ترکی، سپین، کویت، مقبوضہ جموں و کشمیر اور پاکستان بھر سے محققین اور سکالرز نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام نے عالمی مندوبین کے ہمراہ وزیراعلی پنجاب کی طرف سے دئیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی جہاں صوبائی وزراء اور مختلف محکموں کے سکریڑیز نے کانفرنس مندوبین کو خوش آمدید کہا اور فکر اقبال کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

WhatsApp Image 2024-11-20 at 3.46.55 PM
 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.