About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

An awareness session organized by CCPC for History students

پی آر نمبر 472/22
 مورخہ 29.11.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
پیشہ کی صحیح سمت متعین کرنے کے لیے طلبہ کی زندگی میں کیرئیر کاؤنسلنگ بہت ضروری ہے۔ یہ طلباء کو ان کی دلچسپی کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار شاہد افضل درانی ڈائریکٹر کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور نے تاریخ کے طلباء کے لیے منعقدہ ایک آگاہی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سیشن کا انعقاد کیرئیر کاؤنسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سینٹر نے شعبہ تاریخ کے اشتراک سے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریسورس پرسن شاہد افضل درانی نے حاضرین کو کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سینٹر کے اغراض و مقاصد اور اس کے اہم اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام طالب علموں کو اپنی زندگی کے انتظام کی مہارتوں میں کمیونیکیشن، پریزنٹیشن، لیڈر شپ اور ٹائم مینجمنٹ کی مہارتوں پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ دریں اثنا، ڈاکٹر محمد شفیق، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ تاریخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سینٹر نے تقریب کے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے تبصرہ کیا کہ صحیح کیریئر کا انتخاب طالب علم کی زندگی میں اہم اور زندگی بدل دینے والا فیصلہ ہے۔ بصورت دیگر غلط فیصلہ زندگی بھر پچھتاوا، مایوسی اور تنزلی کا باعث بن سکتا ہے۔ اپنے اختتامی کلمات میں، شعبہ تاریخ کی انچارج ڈاکٹر سمیعہ خالد نے کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سینٹر کے مختلف شعبوں میں طلباء کی مہارت کو بڑھانے کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ مستقبل کی زندگی کے فوائد کو محفوظ بنانے کے لیے کیریئر کونسلنگ اور پلیسمنٹ سینٹر کے پروگراموں میں حصہ لیں۔ آخر میں، طلباء اور فیکلٹی نے کیرئیر کاؤنسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سینٹر اور شعبہ تاریخ کا ایسے فکر انگیز سیشن کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں طلباء اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


cc histry

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.