About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

An interfaith dialogue is going to be organized in Islamia University of Bahawalpur on Monday, July 24, 2023

پی آر او نمبر 292/23
مورخہ 21.07.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو وطن عزیز میں اپنے علمی و تحقیقی کار ہائے نمایاں کی وجہ سے خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر  اطہر محبوب، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سربراہی میں یہاں  شعبہ ادیان عالم  وبین المذاہب ہم آہنگی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس کا مقصد معاشرے  کو امن و آشتی کا گہوارہ بنانا اور ایسے مذہبی اسکالرز تیار کرنا تھا جو دنیا میں اسلام کے پیام امن کے سفیر بنیں۔ اسی سلسلے میں پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن، ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈاکٹر سجیلہ کوثر، چئیر پرسن شعبہ ادیان عالم  وبین المذاہب ہم آہنگی اور ان کی ٹیم نے   24 جولائی 2023 بروز سوموار ایک بین المذاہب مکالمے کا اہتمام کیا ہے۔ خبر ہے کہ اس موقع پر جنوبی پنجاب  کے جید مسلم اسکالرز اور یونیورسٹیز و کالجز کے پروفیسروں کے ساتھ ساتھ علاقہ کے باثر مسیحی و ہندو مذہبی پیشوا اور اسکالرز بھی شرکت کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں قومی امن کمیٹی کے ممبران اور مختلف مسالک کے علما کو بھی بورڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ مکالمے کا مقصد قیام امن و بین المذاہب ہم آہنگی میں مذہب کے کرادر کا جائزہ لینا ہے۔ بین المذاہب مکالمے، پاکستان میں اقلیتوں اور اکثریتوں کو درپیش مسائل، فروغ امن اور مطالعہ مذاہب عالم کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ لہذا کہا جا رہے کہ جنوبی پنجاب  کے لیے یہ مکالمہ ایک تاریخی حیثیت کا حامل ہو گا۔   پروگرام میں درج ذیل امور پر خصوصی بات  کی جا رہی ہے۔ امن کے لیے بین المذاہب مکالمے کی ضرورت و اہمیت، پاکستان کی اقلیتوں اور اکثریتوں کو درپیش مسائل اور ان کا حل، قیام امن میں مذہبی برادریوں کا کردار اور امن کے لیے مذاہب عالم کے مطالعے کی اہمیت شامل ہیں۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر  اطہر محبوب، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور بین المذاہب مکالمے کا افتتاح کرے گے۔

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.