About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

An international seminar is being organized on July 1, 2024 regarding Muharram-ul-Haram.

مؤرخہ یکم جولائی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیرِ انتظام بین الاقوامی سیمینار بسلسلہ محرم الحرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس کا عنوان "معاشرتی امن وامان کے رہنما اصول سیرت النبیﷺ کی روشنی میں" ہے۔ پروگرام کی صدرات پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کریں گے۔ جب کہ کلیدی خطاب کے لیے بین الاقوامی مقرر ڈاکٹر محمد زید ملک، کنگ سعود یونیورسٹی سعودی عرب شرکت کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق سیرت چیئر کے زیر انتظام بین الاقوامی سیمینار بسلسلہ محرم الحرام کا انعقاد یکم جولائی 2024ء کو کیا جارہا ہے۔ سیرت چیئر وقتا فوقتاً حالاتِ حاضرہ کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے تقریبات کے باوقار اہتمام کی روایت رکھتی ہے۔ اسی روایت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے محرم الحرام میں امن وامان کی مناسبت سے بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ سیمینار "معاشرتی امن وامان کے رہنما اصول سیرت النبیﷺ کی روشنی میں" کے عنوان سے معنون ہے۔ بین الاقوامی سیمینار کی صدرات پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کریں گے۔ کلیدی مقرر ڈاکٹر محمد زید ملک، کنگ سعود یونیورسٹی سعودی عرب ہوں گے۔  پروگرام کے مہمان اعزاز پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز ہوں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمٰن ڈائریکٹر سیرت چیئر خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔ سیمینار میں سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوں گے۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.