About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Inauguration ceremony of the Project Cut-Flower and Vegetable Production, Research and Training Cell

PRO No. 405/PR

Date: 28/12/2020

Public Relations Office

The Islamia University of Bahawalpur

Another Giant Leap to Self Reliance under the Leadership of Vice Chancellor

Inauguration ceremony of the Project Cut-Flower and Vegetable Production, Research and Training Cell was held at Baghdad ul Jadeed Campus, the Islamia University of Bahawalpur.  Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor inaugurated the project along with Mr. Tanveer Mehmood Chaudhary, President Bahawalpur Chamber of Commerce and Industry who graced the occasion as guest of honor. The project aims at establishing an independent, self-sustained and revenue generating cut-flower and vegetable production cell. Prof Dr Athar Mahboob in his address on this occasion said that the project will produce the superior quality vegetables and cut flowers generating revenue for the university. Under this project, a self-sustained facility for research and capacity building will also be established making the Islamia University of Bahawalpur, a leading institution providing skilled manpower as country direly needs trained human resource and entrepreneurs for sustainable economy and self-reliance at national level. He further added that under this project we will also produce mushrooms on commercial scale along with export grade herbs and Bahawalpur Chamber of Commerce and Industry will play a role of partner utilizing technical skills through investments and business ventures. On this occasion, a display of oyster and button mushrooms and herbs produced in-house also attracted the participants. Project Director Dr Rashid Shaheen gave a detailed  briefing on this occasion thanking the Vice Chancellor for patronizing and supporting the first ever project in the university's history harnessing the skills and building capacity of faculty , researchers and students. Prof Dr Muazzam Jameel, Registrar, Prof Dr Muhammad Iqbal, Director Research, Afzaal Ahmed Director Planning and Development, Fazal Mehmood Khan, Director Health Education Project, Dr Asif Naveed Ranjha, faculty members and students were present in large number.

 

Inaugural Ceremony Cut Flower and Vegetable Production

 

پی آر او نمبر405/20، مورخہ 28-12-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی قیادت میں خود کفالت کی جانب ایک بڑا قدم اُٹھایا ہے۔ بغداد الجدید کیمپس میں کٹ فلاور اور ویجیٹبل پروڈکشن کے لیے ریسرچ اینڈ ٹریننگ سیل کا قیام عمل میں آگیا۔ 25ایکڑ رقبے پر محیط اس ریسرچ اور ٹریننگ سیل کا افتتاح انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے کیا۔ اس موقع پر صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تنویر محمود بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد ایک ایسے پراجیکٹ کا قیام ہے جو خودکار طریقے سے یونیورسٹی کے لیے وسائل مہیا کرے اور پھولوں اور سبزیوں کی پیداوار کے علاوہ تربیت یافتہ افرادی قوت بھی مہیا کرے۔ اس منصوبے سے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق اعلیٰ درجے کے پھول اور سبزیاں فراہم ہوں گی جن کا معیار ایکسپورٹ کوالٹی کا ہوگا۔ اس سلسلے میں افراد ی قوت کو بھی تیار کیا جائے گا اور اس صنعت سے وابستہ انٹرپرینور کی بھی حوصلہ افزائی کرے گا۔ یہ منصوبہ حکومتی ویژن کے مطابق ملکی معیشت کو بحال کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ اس موقع پر مشروم کی تجرباتی کاشت اور اس حوالے سے تیار کردہ مصنوعات کی بھی نمائش کی گئی۔ صدر چیمبر آف کامرس نے کہا کہ یونیورسٹی اور بہاول پور چیمبر کامرس وانڈسٹری مل کرزرعی ترقی کے منصوبے شروع کر سکتے ہیں۔ یونیورسٹی کے پاس اس حوالے سے مہارت موجود ہے جبکہ ایوان ہائے صنعت وتجارت اس حوالے سے سرمایہ کاری اور مارکیٹنگ کی سہولیات فراہم کر سکتی ہے۔ یہ منصوبہ اکیڈمیہ اور انڈسٹری لنکج کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر راشد شاہین نے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ یہ منصوبہ نا صرف اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور بلکہ دیگر جامعات میں بھی اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جو ملک کی زرعی ترقی کے لیے دور رس نتائج کا حامل ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال، ڈائریکٹر ریسرچ، افضال احمد، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، فضل محمود خان ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ پراجیکٹ، ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، فیکلٹی ممبران، اساتذہ اور معززین موجود تھے۔

Cut Flower Research Cell

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.