About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

اسلامیہ  یونیورسٹی بہاول پور میں حکومتی پالیسی کے مطابق سابق فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ وطالبات کے لیے مخصوص کوٹہ اور اوپ

پی آر او نمبر105/211، مورخہ 07.03.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ  یونیورسٹی بہاول پور میں حکومتی پالیسی کے مطابق سابق فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ وطالبات کے لیے مخصوص کوٹہ اور اوپن میرٹ داخلے، ہاسٹلز، وظائف اور دیگر تمام سہولیات حسب سابق جاری رہیں گی 
پہلے سے داخل شدہ سابق فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ وطالبات بھی مفت تعلیمی اور رہائشی سہولیات سے مستفید ہوتے رہیں گے۔ 
مذکورہ طلبہ وطالبات کسی منفی پراپروپیگنڈہ پر یقین کرنے کی بجائے یونیورسٹی انتطامیہ سے رابطہ کریں۔ ترجمان جامعہ 
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور حکومتی ہدایت پر من وعن عمل کرتے ہوئے سابق فاٹا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ وطالبات کو خصوصی کوٹہ اور اوپن میرٹ کے ذریعے بہترین تعلیمی مواقع فراہم کررہی ہے۔ ترجمان اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہاہے کہ ایسا تاثر بالکل غلط اور گمراہ کن ہے کہ سابق فاٹا کے طلبہ وطالبات کے لیے داخلوں کے مخصوص کوٹے میں کمی کردی گئی ہے۔گورنر پنجاب نے 16اکتوبر 2020ء کو ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور بہاء الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں بلوچستان اور سابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے طلبہ وطالبات کے لیے داخلوں کا کوٹہ مقرر کردیا تھا۔ اس کے مطابق بلوچستان کے طلباء کے لیے 84اور طالبات کے لیے 42،یعنی مجموعی طور پر 126سیٹیں اور سابق فاٹا کے لے طلبہ کے لیے 42اور طالبات کے لیے21، کل 63سیٹیں دونوں جامعات میں علیحدہ علیحدہ مخصوص کردی گئی تھیں۔ کوٹے پر داخلہ حاصل کرنے والے ان طلبہ وطالبات کو ٹیوشن فیس اور ہاسٹل فیس میں 50فیصد رعایت دی جاتی ہے اور اس کا اطلاق 2020-2021کے اکیڈمک سیشن سے کردیا گیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے فاٹا اور بلوچستان سمیت تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ وطالبات کے لیے اوپن میرٹ داخلہ پالیسی بھی برقرار رکھی جس کے تحت میرٹ کے مطابق داخلہ لینے والے طلبہ وطالبات ریگولر فیس ادا کرکے تمام شعبہ جات میں داخلہ اور ہاسٹل کی دستیاب سہولیات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔اس کے علاوہ پہلے سے داخل شدہ بلوچستان اور سابق فاٹا کے طلبہ وطالبات کے لیے کوئی ٹیوشن اور ہاسٹل فیس نہیں اور بالکل مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے بلوچستان اور سابق فاٹا طلبہ وطالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقعوں تک رسائی اور وظائف کی فراہمی کے لیے ذاتی طور پر کوششیں کیں۔ اس سلسلے میں وہ کوئٹہ (بلوچستان)تشریف لے گئے اور بلوچستان ایجوکیشن اینڈاومنٹ فنڈ کے ذریعے بلوچستان کے طلبہ کے لیے 3.7ملین روپے سالانہ فراہمی کا معاہدہ کیا۔ اسی طرح یہ طلبہ وطالبات ہائرایجوکیشن کمیشن کے نیڈ بیسڈ سکالرشپس، احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپس، برٹش کونسل سکالرشپس، یو ایس ایڈ سکالرشپس، دیا پاکستان سکالرشپس اور فیس معافی کی مختلف سکیموں سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ اور دیگر ذرائع سے بھی سابق فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ وطالبات کے لیے وظائف اور مالی امداد کا بندوبست موجود ہے۔ ان تمام اقدامات کے باوجود سابق فاٹا کے لے طلبہ وطالبات کا کسی غلط فہمی کی بنیاد پر احتجاج کرنا ناقابل فہم ہے۔ نہ تو داخلوں کے کوٹے میں کمی کی گئی اور نہ ہی فیسوں میں اضافہ سے متعلق اقدام کیاگیا ہے۔مذکورہ طلبہ وطالبات کو کسی غلط فہمی اورشدت پسند عناصر کے منفی پراپیگنڈہ کا شکار نہیں ہونا چاہیے اوروضع کی گئی پالیسوں کے مطابق داخلوں اور وظائف کے لیے رجسٹرار آفس، اکیڈمک ڈائریکٹوریٹ، فنانشل اسسٹنس ڈائریکٹوریٹ، مرکزی داخلہ دفتر اور ڈائریکٹور یٹ آف سٹوڈنٹس آفیئرز سے رابطہ کرنا چاہیے جہاں پر اساتذہ کرام اور افسر ان ان کے مواقف کو مکمل طور پر سنیں گے اورغلط فہمیوں کا ازالہ کرتے ہوئے مکمل راہنمائی اورمدد فراہم کریں گے۔ ان تمام معاملات پر ایک حقائق نامہ اردو، انگریزی اور پشتوزبان میں بھی جلد جاری کردیا جائے گاجس میں ان طلبہ وطالبات کے لیے مکمل رہنمائی موجود ہوگی۔ 


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.