About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Awareness seminar on World Diabetes Day organized at IUB

PRO No. 670/21 
Dated 17.11.2021
Public Relations Office 
The Islamia University of Bahawalpur
Awareness seminar on World Diabetes Day was organized by the Medical and Health Division of the Islamia University of Bahawalpur. The theme of this year's World Diabetes Day is “Access to Diabetes Care if Not Now. The guest speaker of the seminar was Prof. Dr. Qazi Masroor and the focal person of the program was Dr. Muhammad Usman Cheema, Chief Medical Officer the Islamia University of Bahawalpur while the guest of honor was CEO District Health Authority Bahawalpur Muhammad Iqbal Makwal. Dr. Maleeha Arif hosted the seminar. On this occasion the guest speaker Prof. Dr. Qazi Masroor thanked Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur and Dr. Muhammad Usman Cheema Chief Medical Officer for inviting him to the University. Speaking on the topic of the seminar, he said that there are two major causes of diabetes in general, one of which is obesity and not applying physical exercise in one's daily life. People who consume junk food and cold drinks and beverages are more likely to develop obesity and then diabetes. The simple solution to prevent this disease is to control the diet. He said that 150 million people around the world are suffering from this disease and so many people may be at risk in the future. He said that the number and prevalence of diabetes cases has been increasing in recent decades, especially in Asia. On this occasion, Dr. Muhammad Usman Cheema in his welcome address expressed his gratitude to Engineer Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur for his cooperation and patronage in organizing the seminar. He thanked the guest speaker Prof. Dr. Qazi Masroor for attending the seminar. "Diabetes is a metabolic syndrome characterized by an increase in blood glucose levels simply due to insulin deficiency or insulin resistance," he said. Expansion is growing faster in low- and middle-income countries than in high-income countries. Pakistan has a prevalence rate of more than 11.77% males and 9.19% females. 422 million people worldwide have diabetes. Every year 1.6 million deaths are directly caused by diabetes. Diabetes is a major cause of blindness, kidney failure, heart attack, stroke and lower limb amputation. World Diabetes Awareness Seminar He hoped that everyone would be well acquainted with the topics of the seminar. Many more such seminars will be organized at the university level to raise awareness about diabetes and its prevention to as many people as possible. Seminar Dr. Ali Imran, Media Representatives, Faculty Members and a large number of students participated.

WhatsApp Image 2021-11-17 at 5.35.42 PM (1)

پی آر او نمبر 21/670مورخہ17.11.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈویژن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام ورلڈ ذیابیطس ڈے کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔امسال ورلڈ ذیابیطس ڈے کا تھیم“Access to Diabetes Care if Not now, When?”یعنی ”ذیابیطس کے علاج تک رسائی اگر ابھی نہیں تو کبَ؟ “کے حوالے سے منعقد ہ سیمینار کے مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر قاضی مسرور تھے اور پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ چیف میڈیکل آفیسر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورجبکہ مہمان اعزاز سی ای اوڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاول پور محمد اقبال مکوال تھے۔ سیمینار کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر ملیحہ عارف نے سرانجام دیے۔ اس موقع پر مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر قاضی مسرور نے انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ چیف میڈیکل آفیسر کا یونیورسٹی میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سیمینار کے موضوع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ذیابیطس کی 12 اور عام طور پر دو بڑ ی وجوہات ہیں جن میں سے موٹاپا کا بڑھنااور جسمانی ورزش کو اپنی روزمرہ زندگی میں لاگو نہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لو گ جنک فوڈ اور کولڈ ڈرنک اور مشروبات کا استعمال کرتے ہیں ایسے افراد میں موٹاپا اور پھر ذیابیطس اثرانداز ہوتی ہے۔ اس مرض سے بچنے کا آسان حل ڈائٹ کنٹرول کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں 150کروڑ لوگ اس مرض کا شکار ہیں اور مستقبل میں بھی اتنے لوگوں کو اس کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کے کیسز کی تعداد اور پھیلاؤ دونوں پچھلی دہائیوں میں خاص طور پر ایشیا میں مسلسل بڑھ رہا ہے۔اس صورتحال میں ذیابیطس اور اس کی پیچیدگیوں پر آگاہی اور بہتر کنٹرول بنیادی طور پر نئے کیسز کی تعداد کو کم کر سکتا ہے اور پیچیدگیوں کے حوالے سے اس کی روک تھام میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹرمحمد عثمان چیمہ نے اپنے استقبالیہ خطبے میں اظہار خیال کرتے ہوئے سیمینار کے انعقادپر تعاون وسرپرستی پر انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سمینار میں شرکت کرنے پر مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر قاضی مسرور کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس ایک میٹابولک سنڈروم ہے جس کی خصوصیت خون میں گلوکوز کی سطح میں اضافہ صرف انسولین کی کمی یا انسولین کے خلاف مزاحمت کی وجہ سے ہے۔ زیادہ آمدنی والے ممالک کی نسبت کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں پھیلاؤ زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ پاکستان میں 11.77% سے زیادہ مرد اور 9.19فیصد خواتین میں اسکے پھیلاؤ کی شرح ہے۔ دنیا بھر میں 422 ملین افراد ذیابیطس میں مبتلا ہیں۔ ہر سال 1.6 ملین اموات براہ راست ذیابیطس کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ذیابیطس اندھے پن، گردے کی خرابی، دل کے دورے، فالج اور اعضاء کے نچلے حصے کے کٹ جانے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ذیابیطس کے عالمی دن کے بارے میں آگاہی سیمینار ذیابیطس سے متعلق موضوع پر مرکوز ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کہ ہر کوئی سیمینار کے موضوعات سے بخوبی واقف ہے۔  یونیورسٹی سطح پر اس طرح کے مزید بہت سے سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ذیا بیطس کے بارے میں آگاہی اور اس سے بچاؤ کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہی فراہم کی جا ئے۔سیمینار ڈاکٹر علی عمران، میڈیا کے نمائندگان، فیکلٹی ممبران اور طلبہ وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

WhatsApp Image 2021-11-17 at 5.35.37 PM (3)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.