About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Awareness walk on World Hepatitis Day 2022 by the Islamia University of Bahawalpur

پی آر او نمبر 22/265

مورخہ 30.07.2022

پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس کی مہلک بیماری کے مضر اثرات کے خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ سرکاری و نجی اداروں اور میڈیا کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ وائس چانسلر ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر ہیپا ٹائٹس کیمپس فری ٹیم سے تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے تعاون سے جامعہ اسلامیہ ہیپا ٹائٹس فری یونیوسٹی بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 12 ملین سے زائد آبادی ہیپاٹائٹس کا شکار ہے جو کہ ایک تشویشناک صورتحال ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے تمام سرکاری اور نجی شعبے کی تنظیموں کے ساتھ مل کر کوششیں شروع کرنے کے لیے تیار ہے، کیونکہ ملک اور قوم کی بقا کا راز ایک صحت مند اور خوشحال معاشرے میں مضمر ہے۔ اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، چیف میڈیکل آفیسر محمد عثمان چیمہ، ڈاکٹر ثمر فہد اور دیگر فیکلٹی ممبران اور پیرا میڈیکل ڈاکٹر موجود تھے۔ ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ نے کہا کہ ہیپاٹائٹس وائرس کی پانچ اقسام ہیں جب کہ ہیپاٹائٹس اے اور ای پانی کے ذریعے پھیلتے ہیں اس کی باقی اقسام خون کی منتقلی کے ذریعے منتقل ہوتی ہیں۔ اس لیے وقت کا تقاضا ہے کہ دیہی علاقوں میں پریکٹس کرنے والے نان کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کو مناسب تربیت سے آراستہ کیا جائے اور بہترین اور جدید آلات سے آراستہ تمام اعلیٰ درجہ کے اسپتالوں میں علاج کے مراکز قائم کیے جائیں جہاں ہیپاٹائٹس، ڈینگی کے بارے میں تحقیق اورعلاج کی سہولیات میسر ہوں۔

 

hepatitus urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.